چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

مخالفین کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے تشدد کا راستہ اختیار کر رہے ہیں, سابق صدر
تاریخ :   24-07-2018

اسلام آباد( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کی جانب سے پیپلزپارٹی کے حامیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے تشدد کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے خیرپور میں پیپلزپارٹی کے کارکن یاسر کلہوڑو کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہڑے میں لائے۔میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جس والہانہ انداز میں استقبال کئے جا رہے ہیں عوام کے اس جذبے سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید واپس آگئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پرچم سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی آنکھوں میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خوبصورت خواب ہیں۔ اس لئے وہ اپنے منشور کے ساتھ عوام کے درمیان ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے مخالفین کی زبانوں پر صرف گالیاں اور الزام تراشیاں ہیں۔ آصف علی زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پورے جوش اور جذبے سے انتخابی عمل میں شریک ہوں اور پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ باکسوں کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اندھیروں کے دن ختم ہونے والے ہیں، عوام کی دعائوں اور ووٹ سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے جیالوں پر فخر ہے۔ واقعی جیالے ناقابل شکست ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ ن کے تاریخی جلسے نے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
آج اختتام پذیر ہونے والی انتخابی مہم کو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مہم قرار دیا جارہا ہے
Translate News »