گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

متنازعہ بھارتی مسلمان مبلغ ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی حکومت نے اپنے ہاں مستقل رہائش کی اجازت دے دی ہے۔
تاریخ :   02-11-2017

متنازعہ بھارتی مسلمان مبلغ ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی حکومت نے اپنے ہاں مستقل رہائش کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی حکومت ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ کر چکی ہے اور برطانیہ میں اُن کے داخلے پر پابندی ہے۔

ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو-کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مسلمان مبلغ ذاکر نائیک کو جن کے داخلے پر برطانوی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے، ملائیشیا کی حکومت نے اپنے ہاں مستقل قیام کی اجازت دے دی ہے۔

گزشتہ ماہ جب ذاکر نائیک ملائیشیا کی معروف ’پترا‘ مسجد سے باہر آئے تو اُن کے بے شمار مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور اُن کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ یہ مسجد ملائیشیا کے انتظامی  دارالحکومت پترا جایا میں واقع ہے اور یہاں اکثر وبیشتر ملک کے وزیر اعظم نجیب رزاق اور اُن کی کابینہ کے اراکین عبادت کی غرض سے آتے ہیں۔ اس موقع پر نائیک کا ایک باڈی گارڈ بھی اُن کے ہمراہ تھا۔

ذاکر نائیک کو اُن کے ملک بھارت میں تقاریر کے ذریعے نفرت پھیلانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے نائیک کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ بھارت کے مختلف مذہبی گروہوں میں اپنی عوامی تقاریر اور لیکچرز کے ذریعے دشمنی اور منافرت پھیلاتے رہے ہیں۔‘

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کی حکومت نے ذاکر نائیک کی تقاریر نشر کرنے والے ’پیس ٹی وی‘ نامی ٹیلیویژن چینل کی نشریات کو ملک میں بین کر دیا تھا۔ یہ اقدام ایسی میڈیا رپورٹوں کے سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ برس ڈھاکا کے ایک کیفے میں اٹھارہ غیر ملکیوں سمیت بائیس افراد کو ہلاک کرنے والے حملہ آور ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
قائد اعظم کی اکلوتی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کر گئی ہیں
کاتالونیا کی برطرف حکومت کے ارکان،عدالت میں پیش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »