محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

متحدہ عرب امارات:مراکشی عورت نے’ بوائے فرینڈ‘ کا گوشت پاکستانی تارکِ وطن ورکروں کو کھلا دیا
تاریخ :   21-11-2018

العین ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) متحدہ عرب امارات میں ایک مراکشی عورت نے سنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مبینہ بے وفا بوائے فرینڈ کو قتل کردیا ، اس کی لاش کی بوٹیاں کرکے انھیں پکایا اور پھر گوشت اور چاول پر مبنی روایتی ڈش مشبوس تیار کرکے اسے پاکستانی تارکِ وطن ورکروں کو کھلا دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پراسیکیوٹر اب قتل کے اس گھناؤنے جرم کی تحقیقات کررہے ہیں اور اس مشتبہ عورت کو العین کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ابوظبی سے شائع ہونے والے اخبار دا نیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق اس عورت کا اپنے ہم وطن مراکشی نوجوان سے گذشتہ سات سال سے معاشقہ چلا آرہا تھا۔

لیکن اس نوجوان نے اپنی اس محبوبہ سے شادی سے انکار کردیا تھا اور اس سے کہا تھا کہ وہ اپنی ہم وطن ایک اور مراکشی عورت سے شادی کررہا ہے۔اس پر وہ آگ بگولا ہوگئی اور اس نے اپنے اس بوائے فرینڈ کا کام تمام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اخبار میں منگل کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق اس عورت نے چُپکے سے تین ماہ قبل اس مراکشی نوجوان کو قتل کردیا تھا اور کسی کو اس واقعے کی کانوں کان خبر نہیں ہوئی تھی۔اس کا چند روز پہلے ہی پتا چلا ہے کیونکہ مقتول کا بھائی اس کی تلاش میں یو اے ای آ گیا تھا ۔

مراکشی میڈیا میں مقتول کے لاپتا ہونے کی اطلاع 13 نومبر کو منظرعام پر آئی تھی اور اس کے بھائی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پولیس کو اس مشتبہ عورت کے بلینڈر سے ایک انسانی دانت ملا تھا۔اس دانت کے ڈی این اے ٹیسٹ سے اس امر کی تصدیق ہوگئی تھی کہ یہ اس کے مقتول بھائی ہی کا تھا۔

اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں پولیس نے اس مشتبہ عورت کو گرفتار کر لیا اور اس نے ابتدائی تفتیش کے بعد اپنے جُرم کا اقرار کر لیا ہے۔ یو اے ای پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ قاتلہ کے خلاف تفتیش مکمل ہونے کے بعد قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
ملائیشیا میں مسیحیت کی تبلیغ کرنے پر چار یورپی باشندے گرفتار
روسی صدر پوتین G-20 سربراہ اجلاس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے
Translate News »