گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

لیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری طور پر پنجاب سے سینیٹ کے انتخابات 2018ء کیلئے جنرل ، ٹیکنوکریٹ ، غیر مسلم اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہ
تاریخ :   04-03-2018

اسلام آباد ۔(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری طور پر پنجاب سے سینیٹ کے انتخابات 2018ء کیلئے جنرل ، ٹیکنوکریٹ ، غیر مسلم اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب سے جنرل نشستوں پر 7 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں چوہدری محمد سرور، ڈاکٹر آصف کرمانی، رانا محمود الحسن، شاہین خالد بٹ، مصدق مسعود ملک، رانا مقبول احمد اور ہارون خان شامل ہیں۔ٹیکنوکریٹ/علماء کیلئے مختص 2 نشستوں پر حافظ عبدالکریم اور اسحاق ڈار کامیاب قرار پائے ہیں۔ خواتین کی مختص دو نشستوں پر سعدیہ عباسی اور نذہت صادق کامیاب ہوئیں جبکہ کامران مائیکل پنجاب سے غیر مسلم کی ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جنرل نشستوں پر کل ووٹوں کی تعداد 365 ، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر درست ووٹوں کی تعداد 362 اور خواتین کی نشست کیلئے ووٹوں کی تعداد 358 اور غیر مسلم کی نشست کیلئے درست ووٹوں کی تعداد 357 تھی۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے جنرل، ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مختص نشستوں کے نتائج کا اعلان سرکاری طور پر کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق جنرل نشستوں پر 7 امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں محمد طلحہ محمود جے یو آئی (ف)، فیصل جاوید (پی ٹی آئی)، سید محمد صابر شاہ (آزاد)، محمد ایوب (پی ٹی آئی)، بہرمند (پی پی پی پی ) ، فدا محمد (پی ٹی آئی)اور مشاق احمد (جماعت اسلامی پاکستان) شامل ہیں۔ٹیکنوکریٹ/ علماء کیلئے دو مختص نشستوں پر محمد اعظم خان سواتی (پی ٹی آئی) اور دلاور خان (آزاد) کامیاب ہوئے جبکہ خواتین کیلئے مختص دو نشستوں پر مہر تاج روغانی(پی ٹی آئی) اور روبینہ خالد ( پی پی پی پی) کامیاب قرار پائیں۔ جنرل نشستوں پر کل ووٹرز کی تعداد 122 تھی اور 122 ووٹ پول ہوئے اہل ووٹ کی تعداد 118 تھی جبکہ مسترد ووٹ 4 نکلے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر کل 122 ووٹرز نے ووٹ ڈالے اور 2ووٹ مسترد ہوئے۔اس طرح خواتین کیلئے مختص نشستوں پر کل 122 ووٹ ڈالے گئے اور دو مسترد ہوئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن 2018ء کیلئے سندھ سے جنرل ، ٹیکنو کریٹ ، غیر مسلم اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق جنرل نشستوں پر 7 امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں میاں رضا ربانی، سید محمد علی شاہ جاموٹ، سید مظفر حسین شاہ، محمد فروغ نسیم، مصطفیٰ نواز کھوکھر، مولا بخش چانڈیو اور امام الدین شوقین شامل ہیں۔دو ٹیکنوکریٹ/ علماء کی مخصوص نشستوں پر ڈاکٹر سکندر مہندرواور رخسانہ زبیری کامیاب ہوئے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر قرة العین مری اور کیشو بائی کامیاب ہوئیں جبکہ سندھ سے غیر مسلم کی ایک نشست پر انورلال دین کامیاب ہوئے۔ جنرل نشتوں پر 147 ووٹ، ٹیکنوکرٹ کی نشستوں پر 154 ووٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر 155 جبکہ غیر مسلم نشست پر 148 ووٹ درست کاسٹ ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email
بیوی نے بیٹی کی مدد سے شوہر کو نشہ آور چیز پلاکر بے ہوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گلے میں پھندہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتاردیا
اللہ نے آج ہی نواز شریف کو سرخرو کر دیا دنیا کی کوئی طاقت، کوئی سازش نہیں روک سکتی۔ روک سکو تو روک لو ۔مریم نواز ن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »