آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج کو اپنی قوم سے پیار ہے ، ہمیں قوم کا اعتماد چاہیے
تاریخ :   24-01-2018

خضدار(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج کو اپنی قوم سے پیار ہے ، ہمیں قوم کا اعتماد چاہیے، اتحاد و اتفاق اور ملی یکجہتی کو اپناکرملک کی اس ترقی کو آگے بڑھانا اور یہاں دیر پا قیام امن ہمارے مقاصد و عزائم میں شامل ہیں ،سی پیک اور خوشحال بلوچستان پروگرامز ترقی کے نئے زینے ہیں ،آپ دیکھیں گے کہ خضدارسمیت پورے صوبے میں ترقی نظر آئے گی ،یہاں کے لوگ خوشحال ہونگے ،ہمارا دشمن ہمارے خلاف سرگرم ہے، تاہم سیکورٹی فورسز قوم کی مدد سے دشمن کے ان عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہیں ،اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہاہے ،ملک پُرسکون امن کی جانب گامزن ہے ، اس وطن کا ہر بچہ بچہ دہشت گردی کی ناسور کو ختم کرنے کے لئے پُرعزم ہے،اسپیشل آپریشن ونگ فرنٹیئر کور سائوتھ بلوچستان کے جوانوں نے آج اپنی دفاعی صلاحیتوں کا جس شاندار انداز میں مظاہرہ دکھایا ،اس فقیدالمثال کارکردگی پر میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے ٹرینرز کو بھی داد پیش کرتا ہوں ۔وہ منگل کو اسپیشل آپریشن ونگ فرنٹیر کور سائوتھ بلوچستان کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس سے قبل ایس او ڈبلیو سے وابستہ جوانوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کا شاندار مظاہرہ کیا ، ہیلی سے اترنے دشمن سے مقابلہ کرنے و ان کے ٹھکانوں کا خاتمہ کرنے کا عملی نمونہ و کرتب دکھایا اور حاضرین سے داد وصول کی ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل،ایف سی بلوچستان، میجر جنرل ندیم انجم ، آئی جی سائوتھرن میجر جنرل طارق امان ،سیکٹر کمانڈر ایف سی راحت تصدق ، کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکائوٹس کرنل ارشد محمود، ایس ایس جی طلعت، ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی ، ڈپٹی میئر خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی ،مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری ، مولانا عنایت اللہ رودینی ،سردار بلند خان غلامانی ،سردار عزیز محمد عمرانی ، وڈیرہ محمد صالح جاموٹ ، ماسٹرعبدالخالق غلامانی ، سلطان احمد شاہوانی ، ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ ودیگرسیاسی اور عوامی نمائندے موجود تھے۔کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہاہے کہ ماضی میں گلہ رہاہے کہ بلوچستان میں ترقی نہیں ہورہی ہے تاہم اب ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے ، سی پیک ایک بڑا منصوبہ ہے جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں ترقی نظر آئے گی ۔یہاںکے عوام کو خوشحالی ملے گی ،خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بھی خضدار سمیت پورے صوبے میں ترقی ہوگی ۔جو سڑکیں بن رہی ہیںوہ ترقی کے اہم حصے ہیں ، یہ نہ صرف معاشی ترقی ہے بلکہ معاشی پراجیکٹ ہے ۔ہمیں اتحاد اور ملی یکجھتی کی پیروی کرنا ہوگا ، ہمارا دشمن ہمارے خلاف سرگرم ہے ، ہم من حیث القوم اپنے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے مل کر آگے بڑھیں اور ان کے عزائم ناکام بنادیں ،افغانستان کے بارڈر پر ساڑھے بارسو کلومیٹرباڑ بنارہے ہیں ، جس سے امن کی کوششوں کو مذید تقویت ملے گی ۔ملک کے اندر اور سرحدوں پر مذید سیکورٹی بہتر ہوگی ۔آج جوانوں نے جس طرح فقید المثال کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دشمن سے نمٹنے اور اسے نیست و نابود بنانے کا عملی مظاہرہ کرکے یہ بات ثابت کرادی کہ قوم کے محافظ باصلاحیت اور دشمن سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ہمیں قوم کا اعتماد چاہیے ۔یہ ہر دلعزیز فورس دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرکے ملک میں دیر پا امن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دشمن کے ہاتھوں استعمال ہونے والے دہشت گرد ہیں یہ اپنے مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ انہیں ہم موقع دے رہے ہیں کہ ہتھیار پھینک کر قومی دہارے میں آجائیںاور ترقی کے دور میں شامل ہوں ۔
Print Friendly, PDF & Email
لاہورپنجاب یونیورسٹی کے 180 گرفتار طلبہ ریمانڈ پر جیل منتقل
پرویز خٹک اور کابینہ نے استعفے دینے سے انکار کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »