وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

لاہور میں بھی اب ائیر ایمبولینس چلے گی, وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
تاریخ :   09-11-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید ترین کارڈیک ایم آر آئی مشین کا افتتاح

کیا۔یہ جدید ترین مشین30 کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کی گئی -اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔
فرینڈزآف پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کاوشوں کی تحسین کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ائیر ایمبولینس شروع کرنے کاجائزہ لیں گے ،اس حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد منصوبہ بندی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کو معیاری علاج کے لیے اسپتالوں میں جدید سہولتیں فراہم کریں گے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماڈل کو دوردراز اورپسماندہ علاقوں تک لے کرجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں معیاری سہولتوں تک مریضوں کی رسائی ہمارا مشن ہے اورعام آدمی کے لیے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دور دراز علاقوں میں بھی صحت کی معیاری سہولتیں 24 گھنٹے میسر ہوں۔ دل کے امراض کے جدید اسپتال پسماندہ علاقوں میں بھی ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لیے پلان مرتب کر رہے ہیں اورپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف مینجمنٹ کو جلد تشکیل دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کے لیے فرینڈز آف پنجاب انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کاشکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ گوہر اعجاز اوران کے ساتھیوں نے اس حوالے سے قابل ستائش کام کیا ہے اورہم اس ماڈل کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کی36ارب14 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے
ا فیصل رضا عابدی کا انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کے وارنٹ گرفتاری جاری
Translate News »