چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

لاہور قلندرز کی پہلی کامیابی، ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست، شاہین شاہ آفریدی کی شاندار باؤلنگ
تاریخ :   09-03-2018

کراچی (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے 20ویں میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی شاندار باؤلنگ کے باعث لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو با آسانی 6وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

شاہین آفریدی نے صرف 4 رنز دے 5وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114رنز بنائے۔ لاہور قلندرز نے ہدف 4وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز احمد شہزاد اور کمارسنگاکارا نے 61 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

سنگا کارا 45رنز بناکر سنیل نارائن کی گیند پر ڈیویچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نئے بلے باز صہیب مقصود اور احمد شہزاد نے رنز کے سلسلے کو جاری رکھا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 36 رنز بناکر اسکور 97 رنز تک پہنچا دیا۔

احمد شہزاد 32رنز بناکر ہمت ہار گئے اور مک کلےنیگھن کی گیند پر گلریز صفدر کو کیچ دے بیٹھے۔

اگلی وکٹ کے لئےلاہور قلندرز کو زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اورمجموعی اسکور میں صرف5رنز کے اضافے پر صہیب مقصود کو سنیل نارائن نے کلین بولڈ کردیا۔

صہیب مقصود کے آؤٹ ہونے کے بعد ملتان سلطانز کی وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو اننگز کے اختتام پر ہی جاکر رکا۔

شاہین آفریدی نے اپنے ایک اوور میں پہلےشعیب ملک کو 3 پھر ویٹلے کو صفر اور آخر میں سیف بدر کو بھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی۔

سہیل تنویر اور محمد عرفان کی وکٹیں بھی شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئیں اور ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19اعشاریہ 4 اوورز میں 114رنز پر ڈھیر ہوگئی۔92رنز پر ملتان سلطانز کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھالیکن 114 رنز پر پوری ٹیم ریت کی دیوار کی طرح زمین بوس ہو گئی۔ یوں اُس کی اگلی 9 وکٹیں اسکور میں صرف 22 کا اضافہ کرسکیں۔

17 سالہ شاہین شاہ نےجادوئی باؤلنگ کرتے ہوئے 3 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے 5وکٹیں حاصل کیں۔ جو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں کسی بھی بولر کاسب سے کم سکور پر 5 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ہے۔

سنیل نارائن نے 2 جبکہ سہیل خان اور مک کلے نیگھن نے ایک۔ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نسبتاً آسان ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر کی اننگز کا آغا بھی اچھا رہا ۔ اوپنرز فخر زمان اور ڈیویچ نے 33رنز بنائے۔ڈیویچ 22رنز بناکر فخرزمان کا ساتھ چھوڑ گئے توفخر بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 16رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔

نئے بیٹسمین آغا سلمان لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف تین رنز بنانے کے بعد محمد عرفان کا شکار ہو گئے۔

ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد گلریز صدف اور کپتان مک کولم نے رنز بنانے کی ذمے داری سنبھالی اور اسکورمیں 53رنز کا اضافہ کیا۔ گلریز صفدر 27رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نئے بیٹسمین سہیل اختر اور مک کولم نے مزید کو ئی وکٹ گنوائے بغیر مطلوبہ ہدف 18اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔مک کولم 35 اور سہیل 11رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آج کے میچ میں شکست کے باوجود ملتان سلطانز 9پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 8، 8 کراچی کنگز کے 7، پشاور زلمی کے 6 اور لاہور قلندرز کے 2 پوائنٹس ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
گوجرانوالہ: شہر بھر میں منہ زور ڈاکووں کا راج
سعودی عرب اور برطانیہ کی کمپنیوں میں 2.1 ارب ڈالرز مالیت کے 18 سمجھوتے طے پائے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »