چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

لاہور سمیت متعدد شہروں میں موبائل فون سروس بند
تاریخ :   02-11-2018

لاہور/اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) مذہبی جماعتوں کے احتجاج اور ہڑتال کی کال دیے جانے کے بعد امن وامان کی صورت حال کے سبب لاہور سمیت چار بڑے شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی‘ جبکہ ملک کے متعدد تعلیمی ادارے آج دوسرے روز بھی بند ہیں . تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف

پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے سبب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہوراور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس بند رہے گی.
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری طور پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس آج معطل رہے گی.
اپنے ٹویٹ پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ملک کے چار شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرنوالہ میں موبائل فون سروس آج صبح 8 بجے تا مغرب بند رہے گی. وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید لکھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اورہم یہ فرض پورا کریں گے.

عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے جب کہ چین کے اہم دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام ہوگی. وزیر اطلاعات نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف آپریشن کی سوشل میڈیا پر خبریں غلط ہیں حکومت تشدد کی راہ نہیں اپناناچاہتی . فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں حالات کنٹرول میں ہیں،مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، حکومت عوام کی زندگی اور آزادی کی ضامن ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی امور نور الحق قادری آج بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے. دوسری جانب ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں آج دوسرے روز بھی سکول بند ہیں. سندھ حکومت نے آج کراچی میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری موجودہ صورت حال کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے.
خیبرپختونخوا میں آج تمام نجی سکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے، سکول بند رکھنے کا فیصلہ پرائیویٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا.پنجاب حکومت نے بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں . کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں بھی آج ہونے والے داخلہ انٹری ٹیسٹ منسوخ کردئیے گئے ہیں، ترجمان این ای ڈی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کردیا جائے گا.
صوبہ بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ آج تمام نجی اور سرکاری سکول بند رہیں گے.دوسری جانب ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہےکہ خراب حالات کے پیش نظرتمام موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں. ترجمان نے بتایا ہے کہ ہائی وے پر گجرخان سے راولپنڈی جانے والے ٹریفک کو متبادل راستہ دیا گیا ہے. موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور کی طرف اور کامونکی سے راولپنڈی کی طرف جانے والا ٹریفک بحال ہے، جبکہ کامونکی سے لاہور کی طرف جانے والا ٹریفک بلاک ہے.
ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہائی وے پر ٹیکسلا، سوہاوہ، دینہ، سرائے عالمگیر، گجرات، چن دا قلعہ ،مرید کے، نتھے خالصا، پکا میل، چوہنگ، مولن وال ‘ لوہاراں والہ کھو، سندر اور مراکہ کے مقامات پر بھی ٹریفک بلاک ہے.

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
پاک فوج کے خلاف باتوں کو بڑے عرصے سے برداشت کر رہے ہیں، کوشش کی جائے کہ وہ نوبت نہ آئے کہ پاک فوج کو ایکشن لینا پڑے,میجرجنرل آصف غفو
Translate News »