مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

لاہور، الیکٹرانک مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری میں آتشزدگی ، کروڑوں کے نقصان
تاریخ :   11-05-2018

لاہور ۔( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) ملتان روڈ پر واقع الیکٹرانک مصنوعات تیار کرنے والی ویوز فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں کروڑوں روپے کے نقصان کی اطلاعات ملی ہیں فیکٹری میں آ گ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کے پروڈکشن یونٹ میں کام جاری تھا آگ لگتے ہی شعلوں نے فیکٹری کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ اس قدر شدید تھی کہ قریب کھڑی گاڑیاںبھی جل کر راکھ ہو گئیں تاہم آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ،فائر بریگیڈ اور واسا کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے گھنٹوں جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ویوز فیکٹری کے پروڈکشن یونٹ میں آگ لگنے سے قبل ویلڈنگ کی جارہی تھی تاہم آگ لگتے ہی مذکورہ فیکٹری کے تمام عملے کو فیکٹری سے باہر نکال دیا گیا آگ سے فیکٹری کے چاروں اطراف دھوئیں کے بادل چھا گئے جو دور دراز علاقوں سے دکھائی دیتے رہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ فیکٹری کے پروڈکشن یونٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعدمین کنٹرول سے فیکٹری کی بجلی کی سپلائی کو بند کر دیاگیا لیکن اس کے باوجود فیکٹری میں فوم اور کیمیکل کی موجودگی کے باعث پوری فیکٹری میں پھیل گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق مذکورہ فیکٹری جوپنجاب اسمبلی کی خاتون رکن کے والد کی ملکیت ہے میں آگ بجھانے والے آلات موجود نہ تھے اور نہ ہی اس وقت فیکٹری میں پانی کا کوئی انتظام تھا آگ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو آگ پر فوری قابو پانے کی ہدایات جاری کردیں اور ہدایات جاری کیں کہ آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جس کے نتیجے میں آگ بجھانے والی گاڑیوں میں پانی کیقلت کے بعد واسا نے پانی سے بھرے اپنے ٹینکر بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دئیے جبکہ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز آگ بجھانے کے کام کی براہ راست نگرانی کرتے رہے علاوہ ازیں سگیاں پل کے قریب ایک ٹمبر کی دکان میں بھی آتشزدگی کی اطلاع ملی جس پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جبکہ آگ کے نتیجے میں دکان میں موجود لکڑی جل کر راکھ ہو گئی جس کے نقصان کا اندازہ تاحال نہیں لگایا جاسکا۔

Print Friendly, PDF & Email
نگراں وزیر اعظم کے لئےحتمی نام پر اتفاق,خورشید شاہ
پنجاب حکومت نے تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »