سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے     No IMG     سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا     No IMG     بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے     No IMG     ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات     No IMG     وزیر اعظم کا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم     No IMG     فرانسیسی پولیس کا معذور افراد پر بھی ظلم و ستم     No IMG     چین کینیڈین شہریوں کو رہا کرے، امریکی وزیر خارجہ     No IMG     بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلی خوراک کھانے سے تقریباً ایک درجن یاتریوں کی ہلاکت     No IMG     یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں، آسٹریلیا     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے پاس اب فقط چار آپشنز موجود ہیں۔     No IMG     سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم     No IMG     باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک     No IMG     آئی ایم ایف سے پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر     No IMG     ہنگری میں غلام ایکٹ کے خلاف مظاہرے     No IMG     امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور     No IMG    

ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی
تاریخ :   16-11-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) ق لیگ نے تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی، سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں حکمراں جماعت کو 11 ووٹ کم ملے، آزاد اور ق لیگ کے امیدواروں کی جانب سے ممکنہ طور پر ووٹ نہیں دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پنجاب

اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں کیلئے ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
دونوں نشستیں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔ تاہم فتح حاصل کرنے کے باجود تحریک انصاف کو دھچکا پہنچا ہے۔ مسلم لیگ ن اپنے مجموعی ووٹوں سے 6 زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ جبکہ پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحاد اور اپوزیشن اتحاد کے درمیان ووٹوں کا فرق اب صرف 8 ووٹوں تک آ گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں حکمران اتحاد کے اراکین کی کل تعداد 195 ہے۔

تاہم تحریک انصاف کے امیدواروں کو سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں 184 اور 183 ووٹ ملے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد اور ق لیگ کے امیدواروں کے ووٹ نہیں ملے۔ تاہم تحریک انصاف اپنے تمام اراکین اسمبلی کے ووٹ حاصل کرنے میں ضرور کامیاب رہی۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی 2 نشستوں کے لیے پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہوئی پولنگ کے دوران اپوزیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 173ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں مسلم لیگ (ن)کے 166 اور پیپلزپارٹی کی7ووٹ کاسٹ ہوئے۔
حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 179اور اتحادی (ق)لیگ کی10ووٹ کاسٹ ہوئے۔(ن)لیگ کے سہیل شوکت بٹ اور پی ٹی آئی کے اویس دریشک بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال 184 اور سیمی ایزدی 183 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مد مقابل (ن)لیگ کے سعود مجید کو 176 اور سائرہ افضل کو 175 ووٹ ملے۔اس طرح پاکستان تحریک انصاف کے دونوں ارکان سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔ یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن)کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے
وزیراعظم عمران خان نے لیڈر بننے کیلئے یوٹرن لینا لازم قراردیدیا
Translate News »