محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

قوم کسی صورت الیکشن میں دھاندلی کو برداشت نہیں کرے گی،ہمارہے اُمیدواروں کو شیر کی بجائے جیپ کا نشان دے کرعلیحدہ گروپ بنایا جارہا ہے, نواز شریف
تاریخ :   03-07-2018

اسلام آباد۔(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ چودھری نثار علی خان کو جیپ کا نشان مل گیا ہے اور نواز شریف کو اس نشان پر اختلات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اس اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ جو نشانات ملتے ہیں وہ آپ کی اور آہ کے منشور کی عکاسی کرتے ہیں۔ مثلاً تلوار ذوالفقار علی بھٹو کا نشان تھا ، اب انہوں نے یہ نشان کیوں لیا تھا ؟ کیونکہ تلوارکا نشان ان کی جدوجہد کی عکاسی کرتا تھا ، پاکستان پیپلز پارٹی اپنا ایک منشور دے چکے ہیں جس میں انہوں نے روٹی کپڑا مکان کی بجائے بھوک مٹانے کی بات کی ہے۔نواز شریف کا نشان شیر ہے اور وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ میں کسی کے آگے جھُکتا نہیں ہوں، اسی لحاظ سے چودھری نثارعلی خان کا جیپ لینا ، میاں نواز شریف کے نزدیک اس بات کا عکاس کرتا ہے جس کا انہوں نے لندن میں طنزیہ گفتگو کرتے ہوئے ذکر کیا۔

جس کا مطلب شاید یہ تھا کہ پہنچی وہاں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔عارف نظامی نے کہا کہ یہ نہیں پتہ کہ یہ جیپ کون سی ہے لیکن نواز شریف کو تو جیپ کا نشان ہی بُرا لگ رہا ہے۔

عارف نظامی نے کہا کہ جس طرح کے چودھری نثار علی خان کے خیالات ہیں جیپ کا نشان ان کو سُوٹ کرتا ہے اور ان کے لیے مُناسب بھی ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ن لیگ کے سینئیر رہنما چودھری نثار علی خان کو عام انتخابات 2018ء کے لیے جیپ کا نشان الاٹ کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چودھری نثار علی خان کو این اے 59 اور پی پی 12 سے جیپ کا نشان الاٹ کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما ایک عرصے تک شیر کے انتخابی نشان پر لڑتے رہے لیکن مسلم لیگ ن سے اختلافات کے بعد چودھری نثار علی خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے اب انہیں جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔ اس پر طنزیہ گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا تھا کہ قوم کسی صورت الیکشن میں دھاندلی کو برداشت نہیں کرے گی،ہمارے اُمیدواروں کو شیر کی بجائے جیپ کا نشان دے کرعلیحدہ گروپ بنایا جارہا ہے،،الیکشن کومتنازعہ نہ بنایا جائے، پری پول دھاندلی روکی جائے،،سینیٹ انتخابات میں جوکچھ ہوا اُس کو دہرایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے متعلق حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے ایک سوال پر کہا کہ چوہدری نثار کی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔ چوہدری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔ جواب دینے سے بڑے کام ہیں جو کر رہا ہوں۔یاد رہے کہ چودھری نثار علی خان نے نواز شریفکے بیانیے سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے الیکشن کمیشن نے انہیں جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن نے چودھری نثار علی خان کے خلاف مہم چلانے اور ان کے خلاف جلسے کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہوئی ہے جس سے چودھری نثار علی خان کی انتخابی مہم کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چودھری نثار علی خانکے خلاف نہ صرف بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی بلکہ ان کے خللاف جلسے کروا کر پارٹی قائدین سے خطاب بھی کروایا جائے گا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ شیخ رشید احمد نے دوہری پالیسی اپناتے ہوئے نہ ٹکٹ لیا تھا اور نہ مخالفت کی تھی لیکن سیٹ جیت لی تھی،لیکن ہم چودھری نثار علی خان کو یہ الیکشن جیتنے نہیں دیں گے، انہیں پارٹی قیادت کے خلاف چلنے پر سبق سکھایا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق چودھرینثار علی خان کے خلاف ن لیگ کے اُمیدواران کے نام اور پارٹی ٹکٹ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے خود فائنل کئے ، جو لوگ پہلے مقابلے سے ہچکچا رہے تھے ، انہیں کہا گیا کہ وہ صرف ن لیگ کے اُمیدواران کو ہی سپورٹ کریں اور ان کا بھرپور ساتھ دیں۔ نواز شریفاپنے اُمیدواران کے حق میں انتخابی جلسے بھی کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
ایران کے صدر حسن روحانی اور سوئیزیر لیند کے صدر ایلن بوریس نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا
محکمہ موسمیات آئندہ 24 گھنٹوں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں تیزہوائوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Translate News »