پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو سعید انور کے پاس بھی نہیں
تاریخ :   17-10-2018

ابوظہبی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے وہ کارنامہ سر انجام دے دیا ہے جو لیجنڈری پاکستانی اوپنر سعید انور بھی نہ کرپائے تھے۔ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم145رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی جس کے

بعد پاکستان کے لیے فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا،حفیظ6رنز بنا کر سٹارک کا نشانہ بن گئے جس کے بعد فخر زمان اور اظہر علی کے مابین شراکت داری جاری ہے ،اس دوران فخر زمان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں دوسری مرتبہ نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ پاکستان کے پہلے اوپنر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کیا ،28سالہ فخر زمان چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوںاننگز میں نصف سنچریاں سکور کررکھی ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے اظہر محمود نے 1997ءمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میںجنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں128ناٹ آﺅٹ اور دوسر ی اننگز میں 50ناٹ آﺅٹ رنز بنائے ، قومی ٹیم کے سابق اوپنر یاسر حمید نے 2003ءمیں بنگلہ دیش کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں170اور دوسری اننگز میں105رنز سکور کیے تھے ، 2009ءمیں قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران عمر اکمل نے ڈیو نیڈن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں129اور دوسری اننگز میں75رنز کی باریاں کھیلیں تھیں ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ لیجنڈری پاکستانی اوپنر سعید انور 1989ءمیں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں اننگز میں صفر کی خفت سے دوچار ہوئے تھے ۔ ابوظہبی ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ سرفراز احمد( کپتان اور وکٹ کیپر)، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابراعظم، فہیم اشرف، بلال آصف، محمد عباس، محمد رضوان، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، میر حمزہ اور شاداب خان شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم کو اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی خدمات حاصل نہیں ہیں ، وہ انگلی کی سرجری کے باعث آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جسکے بعد فخر زمان کو آسٹریلیا کےخلاف ڈیبیو کرایا گیا ہے جبکہ وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے ، شاداب خان کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 1956ءسے ابتک مجموعی طور پر 63 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے آسٹریلیا نے 31 جیتے جبکہ پاکستانی ٹیم 14 میں کامیاب رہی، 18 میچز ڈرا ہوئے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائےگی۔

Print Friendly, PDF & Email
کینیڈا وہ پہلا مغربی ملک بن گیا ہے، جہاں چرس کی خرید اور استعمال کو جائز قرار
اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج صبح غزہ پٹی میں مختلف ٹھکانوں پر بم باری
Translate News »