پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

قوت برداشت جواب دے گئی صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا لائن آف کنٹرول وادی کھلانہ میں قائم بڑی تعلیمی درسگاہ دس سال گزر جانے کے باوجود طلبہ کو کوالٹی آف ایجوکیشن ماحول فراہم کرنے میں ناکام
تاریخ :   03-05-2018

چکوٹھی( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) قوت برداشت جواب دے گئی صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا لائن آف کنٹرول وادی کھلانہ کے تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ دارن نے تعلیم اور صحت عامہ کے مسائل کے حوالہ سے سیاسی اختلافات کو بالاطاق رکھتے ہوئے جاگ کھلانہ جاگ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر درپیش مسائل کے حل کے لیے ایکا کر لیا کھلانہ ویلی کمیونٹی ہال میں کھلانہ ویلی تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے علاوہ علاقہ کے معززین مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اجلاس میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی مسلم کانفرنس تحریک انصاف کے شجاع اکبر چوہدری قاسم عبدالحفیظ عباسی اقبال رشید مظفر عباسی اقبال حسین عبدالرحیم عباسی راجہ اصغر خان عاطف ارشاد حارث شیخ خورشید منہاس توفیق احمد مرادن عباسی قاری افتخار احمد ولید احمد محمد نوید ادریس احمد محمد عدنان سہیل عباسی عزیر احمد محمد تنویر محمدطارق ودیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کھلانہ ویلی میں قائم بڑی تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ بوائز انٹر سائنس ماڈل کالج تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے پرنسپل کے خلاف جواب طلبی کے باوجود پرنسپل کو ٹس سے مس نہیں عوام علاقہ سیاسی سماجی رہنماوں کا پرنسپل کا فوری تبادلہ متبادل فرض شناس ادارہ سربراہ تعینات کرنے کا مطالبہ لائن آف کنٹرول وادی کھلانہ میں قائم بڑی تعلیمی درسگاہ دس سال گزر جانے کے باوجود طلبہ کو کوالٹی آف ایجوکیشن تعلیم علم دوست ماحول فراہم کرنے میں ناکام گورنمنٹ بوائز انٹر کالج کھلانہ کا سالانہ بجٹ ایک کروڑ ادارہ کی انٹر کلاسز کی کارکردگی صفر ادارہ کے پرنسپل اور لیکچرار سٹاف کو ادارہ سے کوئی دلچسبی نہیں ادارہ کے پرنسپل اور لیکچرار اپنی حاضری کو یقینی بنانے سے مکمل قاصر گورنمنٹ بوائز انٹر کالج کھلانہ کے پرنسپل اور لیکچرار سٹاف نے ادارہ کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ رکھا ہے مقررین نے کہا ادارہ کے پرنسپل اور انٹرکے سٹاف نے وادی کھلانہ کو چراہ گاہ سمجھ رکھا ہے ماہانہ قومی خزانہ سے لاکھوں روپے تنخواہ کی مد سے حاصل کرنے والے ادارہ میں اپنے فرائض کو بخوبی سر انجام دینے سے قاصر ہیں معززین علاقہ سیاسی سماجی رہنماوں کو دوران اجلاس معلوم پتہ چلنے پر کہ آج پرنسپل کئی ماہ گزر جانے کے بعد ایک دن چند گھنٹوں کے لیے کالج تشریف لائے ہیں معززین علاقہ شرکا اجلاس اختتام پذیر ہونے کے بعد کالج کے پرنسپل آفس پہنچ گے اور ادارہ کی ناقص کارکردگی پرنسپل سمیت لیکچرار سٹاف کی عدم حاضری انتظامی امور متاثر ہونے سمیت دیگر سوالوں کے جواب میں پرنسپل معززین علاقہ کو مطمن نہ کر سکے آئیں شائیں بائیں ٹال مٹول کرتے ہوئے ادارہ سے چلے گے حسب سابق ادارہ میں ایک بھی لیکچرار حاضر نہیں تھا گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کھلانہ میں ایک سنئیرمعلمہ کئی سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہ لے رہی ہے جبکہ سائنس ماہر مضمون معلمات کی دو اسامیاں دو سال سے خالی ہیں دو سال قبل دو سائنس معلمات کے تبادلہ جات ہوئے تھے متبادل تاحال دو سال گزر جانے کے باوجود ماہر مضمون سائنس معلمات تعینات نہیں کی گئی طالبات کو سائنس مضمون پڑھانے والا کوئی نہیں نہ ہی سکول کی عمارت ہے کرایہ کے مکان پر کئی سالوں سے سکول قائم ہے کرایہ کا مکان ناکافی ایک ایک کمراہ میں تین تین کلاسز دیگر سہولیات کافقدان سائنس لیبارٹری کا سامان بھی نہیں ادارہ کی زمین ایوارڈ شدہ ہے مگر عمارت تاحال تعمیر نہیں ہو سکی بوائز کالج کی زمین بھی ایوارڈشدہ ہے اسکی عمارت بھی تاحال تعمیر نہیں ہو سکی مقررین نے کہا پرائمری سکول دوبنگ کی ایک معلمہ نو سال سے گھر بیٹھ کر تنخواہ لے رہی ہے تاریخ تقرری سے آج تک حاضر نہیں ہوئی گرلز مڈل سکول کھلانہ خورد کی صدر معلمہ کی اسامی کئی

ماہ سے خالی ہے کئی ماہ قبل صدرمعلمہ کا تبادلہ ہوا تھا متبادل صدرمعلمہ تاحال تعینات نہیں کی گئی پرائمری سکول اولڑاں کا ایک معلم کئی سال گزر چکے سکول سے مسلسل غیر حاضر ہے وادی کھلانہ کے دس گیارہ پرائمری سکولز کی عمارتیں نہیں زلزلہ میں تباہ شدہ عمارتیں تعمیر کی جائیں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رئے ہیں صحت عامہ کے مسائل بھی حل کیے جائیں آر ایچ سی کھلانہ ویلی میں ڈاکٹر نہیں نہ ہی آر ایچ سی لیول کا سٹاف ہے شاہ کنجہ فرسٹ ایڈ پوسٹ کو تالے لگے ہیں کوئی نہیں نہ واٹر کیرئیر اور نہ ہی ڈسپنسر فرسٹ ایڈ پوسٹ میں الو بولتے ہیں شرکا اجلاس نے باہمی رضا مندی مشاورت کے ساتھ وادی کھلانہ کی ایک مرکزی تعلیمی کمیٹی بھی تشکیل دی

Print Friendly, PDF & Email
ضلع ہٹیاں بالا،چناری اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے امت اسلامی کے سربراہ قاضی یاسر کو اسلام آباد قصبے سے گرفتار کرلیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »