دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

فوجی طاقت کے اعتبار سے 133 ملکوں کی فہرست جاری انڈیا چوتھی بڑی جنگی طاقت ‘پاکستان13واں طاقتور ملک بن گیا
تاریخ :   08-03-2018

واشنگٹن (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) فوجی طاقت کے اعتبار سے انڈیا دنیا میں چوتھی سب سے بڑی جنگی طاقت بن چکا ہے۔ جنگی ہتھیاروں کی موجودگی، دفاعی ساز و وسامان کی نوعیت اور مسلح افواج کی نفری کی بنیاد پر انڈیا، امریکہ، روس اور چین سے پیچھے ہے جبکہ فرانس اور برطانیہ انڈیا سے پیچھے جا چکے ہیں۔دنیا کی جدید افواج اور فوجی طاقت کا تجزیہ کرنے والے عالمی تحقیقی ادارے’’گلوبل فائرپاور‘‘ نے 2017 میں فوجی طاقت کے اعتبار سے 133 ملکوں کی جو فہرست جاری کی ہے اس میں امریکہ ماضی کی طرح اس بار بھی سب سے بڑی جنگی طاقت ہے۔اس درجہ بندی میں صرف روایتی جنگی ہتھیاروں اور ساز وسامان کی بنیاد پر تجزیہ کیا گیا ہے۔ اس میں جوہری ہتھیاروں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان دنیا میں تیرہویں سب سے بڑی جنگی طاقت ہے۔ دفاعی طاقت میں پاکستان نے گذشتہ برسوں کے مقابلے 2017 میں اپنی جنگی طاقت میں اضافہ کیا ہے اور اولین پندرہ ملکوں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔امریکہ کا دفاعی بجٹ 587 ارب ڈالر تھا جبکہ چین نے 161 ارب ڈالر دفاع کے لیے مختص کیے۔ چین میں سرگرم فرجیوں کی تعداد 22 لاکھ اور ریزرو نفری کی تعداد 14 لاکھ ہے۔ اس کے پاس تین ہزار جنگی طیارے اور ساڑھے چھ ہزار ٹینک ہیں۔چین اگرچہ امریکہ اور روس سے پیچھے ہے لیکن وہ بڑی تیزی سے اوپر آ رہا ہے اور شاید وہ اب تک دوسرے مقام پر پہنچ چکا ہو۔ اس کا بجٹ انڈیا سے تین گنے سے بھی زیادہ ہے۔گلوبل فائر پاور کے مطابق امریکہ کے پاس 13 ہزار سے زیادہ جنگی جہاز ہیں جن میں حملہ آور طیارے، ٹرانسپورٹرز اور ہیلی کاپٹرشامل ہیں۔ چین کے پاس تقریباً تین ہزار جنگی جہاز ہیں۔انڈیا کے پاس جنگی جہازوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہے۔ سرگرم فوجیوں کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 28 لاکھ ریزرو نفری بھی ہے جو ضرورت پڑنے پر فوج کی مدد کر سکتی ہے۔انڈیا میں ٹینکوں کی تعداد 4400 ہے۔ طیارہ بردار جہازوں کی تعداد تین بتائی گئی ہے۔ حالانکہ اس میں سے کم از کم ایک بحری جہاز سمندر سے ہٹا لیا گیا ہے۔اس فہرست کے مطابق پاکستان جنگی اعتبار سے دنیا کا تیرہواں سب سے طاقتور ملک ہے۔ ملک کا دفاعی بجث سات ارب ڈالر ہے اور سرگرم فوجیوں کی تعداد چھ لاکھ 37 ہزار ہے۔اس کے علاوہ تقریباً تین لاکھ ریزرو نفری بھی ہے۔ہیلی کاپٹرز اور ٹرانسپورٹرز جہازوں سمیت جنگی طیاروں کی تعداد تقریباً ایک ہزار اور ٹینکوں کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے۔ پاکستان کے پاس طیارہ بردار بحری جہاز نہیں ہیں لیکن دوسرے قسم کے بحری جہازوں کی تعد اد تقریبآ دو سو ہے۔اس فہرست کے مطابق 81 لاکھ کی آبادی والا ملک اسرائیل نویں مقام پر ہے۔ اس کے پاس ساڑھے چھ سو جنگی طیارے اور ڈھائی ہزار سے زیادہ ٹینک ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لوگ جو مرضی تنقیدکریں,چیف جستس ثاقب نثار
چف جسٹس نے کہا کہ ایک اشتہار پر 55لاکھ روپے لگا دئیے کیا یہ بادشاہت نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »