ساہیوال میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے لیا     No IMG     لیبیا کے قریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد لاپتا     No IMG     صومالیہ ,میں امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں 52 شدت پسند ہلاک     No IMG     پولیس کی درندگی نے شادی والے گھر میں صف ماتم بچھادی     No IMG     پیپلز پارٹی کے رہنما قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئر مین سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، موٹرکار و موٹر سائیکل چوریوں کا نوٹس اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی     No IMG     بھارت میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک اور ایک ہزار 36 افراد متاثر     No IMG     سابق آرمی چیف راحیل شریف کو این او سی جاری     No IMG     چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے ہیں,صوبائی وزیر اطلاعات     No IMG     پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 بچے زخمی     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں ٹرک پر برفانی تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     سوڈان ,میں حکومت کے خلاف مظاہرے، ڈاکٹر سمیت 3افراد جاں بحق     No IMG     حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ ہے، پاکستان کے اچھے دن شروع ہوگئے ہیں, فواد چوہدری     No IMG     گیس لیکج سے 2 دھماکے ،3 افراد جاں بحق ،4 زخمی     No IMG     برطانوی وزیر اعظم مے کے یورپی رہنماؤں سے رابطے     No IMG     پیپلزپارٹی ک رہنماؤں کا حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا فیصلہ     No IMG    

فلسطین اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت29 فلسطینی گرفتار
تاریخ :   18-07-2018

فلسطین ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت29 فلسطینی گرفتار
فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم29

فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ایک مقامی رہ نما اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران سابق اسیر عومی عونی، عدنان کمیل، حسن یوسف دھماز، عصام یوسف سباغنہ،19 سال اسرائیلی جیل میں قید رہنے والے سابق اسیر عبدالحکیم صالح موسیٰ، معاذ صالح موسیٰ، فادی حسین الاطرش، برھان مصطفیٰ الاطرش، وسام ابو زید، احمد طیب جرادات اور اس کے تین بیٹوں صابر، تامیر اور روؤف کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر غر ب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں البیرہ کے مقام سے سات فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سابق اسیر سامی حسین بھی شامل ہیں جو 25 سال تک صہیونی زندانوں میں قید رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق اسیر ساید بو البھاء، ابراہیم احمد فرج التمیمی، عمر محمد طالب البرغوثی، نسیم حسنی البرغوثی، ایوب رسمی ابو علیا اور منتصر مصباؓح ابو علیا کو حراست میں لیا گیا۔

کلب برائے اسیران کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ شہریوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت عدی امور، رامی النجار، احمد جبرین، محمد جبرین اور محمد العمور کے ناموں سے کی گئی ہے۔ چار فلسطینیوں کو بیت المقدس سے گرفتار کیا جن کی شناخت عمر محیسن، محمود سعدی العدوین، مصباح ابو سارہ، عبداللہ ابو سارہ اور 21 سالہ موسیٰ جمال موسیٰ سروجی کوغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں ذنابہ کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔

جنین میں گرفتار کیے گئے ایک درجن شہریون میں سے بیشتر حماس کے کارکن ہیں۔ جنوبی جنین میں مرکہ کے مقام سے دو سگے بھائیوں عبدالحکیم موسیٰ اور معاذ موسیٰ کو حراست میں لے لیا۔ عبدالحکیم بیس سال تک صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ ہے اور انہیں جماعت کا مقامی سطح پر سرکردہ رہ نما سمجھا جاتا ہے

عینی شاہدین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ صہیونی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدوکوب کیا۔ گھروں میں تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑُپھوڑ کی اور نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔

Print Friendly, PDF & Email
نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت نہ ہونے کے حوالے سےسوشل میڈیا پر چلنے والی مہم گمراہ کن ہے۔
تحریک انصاف کے جلسے میں لوگوں کی کم تعداد اور خالی کرسیوں نے پارٹی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
Translate News »