مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

فلسطینی شخص کو چینی شہری کی 38 ہزار اماراتی درہم کی قیمتی گھڑی چُرانے پر گرفتار
تاریخ :   13-08-2018

دُبئی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) پولیس نے ایک فلسطینی شخص کو جعل سازی سے چینی شہری کی 38 ہزار اماراتی درہم کی قیمتی گھڑی چُرانے پر گرفتار کر لیا۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ چینی طالب علم نے اپنی قیمتی گھڑی فروخت کرنے کی غرض سے آن لائن اشتہار پوسٹ کیا تھا‘ جسے دیکھ کر

28 سالہ بے روزگار فلسطینی نے اُس سے رابطہ کیا۔اس مقصد کے لیے فلسطینی نے ایک اماراتی شہری کی IDاستعمال کی۔ ملزم پر استغاثہ کی جانب سے کسی دوسرے شخص کی ID کو دھوکے سے استعمال کرنے اور خود کو اماراتی شہری ظاہر کر کے چینی شخص کی گھڑی چوری کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ مئی 2018ء میں پیش آیا تھا جس کی رپورٹ بُر دُبئی پولیس اسٹیشن میں کروائی گئی۔28 سالہ متاثرہ چینی شخص نے بتایا ’’میں نے دُبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم ڈیوٹی فری شاپ سے بیش قیمتی گھڑی خریدی تھی‘ جس کی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے مگر وہ دُکانوں پر بہت کم دستیاب ہے۔

بعد میں نے اس گھڑی کی 38 ہزار اماراتی درہم پر فروخت کے لیے آن لائن اشتہار دِیا۔ جس کے جواب میں ایک شخص نے مجھ سے رابطہ کر کے خود کو اماراتی ظاہر کیا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ اس گھڑی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ جس پر میں نے اُس کاواٹس ایپ ID پوچھا ‘ اُس کی جانب سے ID بھیجنے کے بعد میں نے گھڑی کی تصویریں واٹس ایپ بھیج دیں۔ اس کے بعد ہماری ایک شاپنگ سنٹر میں ملاقات ہوئی۔میں اس کی کار میں بیٹھ گیا۔اُس نے مجھ سے گھڑی دکھانے کو کہا۔ میں نے اُسے گھڑی پکڑا دی۔ جس کے بعد وہ مجھے کہنے لگا کہ وہ یہ گھڑی خریدنے سے پہلے کسی دُکان دار کو دکھانا چاہتا ہے۔ مگر اُسے پارکنگ کے لیے کوئی جگہ نہیں مِل رہی‘لہٰذا وہ گاڑی والٹ پارکنگ پر کھڑی کر رہا ہے۔ اس نے مجھے گاڑیسے اُتار کر کہا کہ میں اس کا انتظار کروں‘ وہ گاڑی پارکنگ کر کے ابھی واپس آیا۔میں کافی دیر تک وہیں کھڑا اُس کا انتظار کرتا رہا‘ مگر وہ واپس نہ آیا۔ گھڑی کے کاغذات اور خریداری رسید میرے پاس ہی تھی۔ کافی دیر انتظار کے بعد بھی جب وہ واپس نہ آیا‘ تو میں مایوس ہو واپس ابو ظہبی چلا آیا‘ جہاں میری رہائشگاہ کے سُپروائزر نے مجھے پولیس کے پاس جانے کا مشورہ دِیا۔‘‘ پولیس سارجنٹ نےعدالت کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پتا چلا کہ اُس کے خلاف اسی نوعیت کے پہلے بھی کئی کیس درج ہیں۔ ملزم کو 13 ستمبر 2018ء کو سزا سُنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
مظفرگڑھ میں کرنٹ لگنے سے تین بہن بھائی جاں بحق
چین اور جاپان کے درمیان دوستی کے تاریخی معاہدے کو 40 سال مکمل
Translate News »