پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

فلسطینیوں کے لیے ملکر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہوگی,وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
تاریخ :   19-05-2018

استنبول ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آزاد فلسطینی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ملکر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہوگی ‘ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے۔ استنبول میں فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے۔وزیراعظم نے آزاد فلسطینی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اختلافات بھلا کر او آئی سی فورم سے مضبوط موقف دینا ہوگا اور فلسطینیوں کے لیے ملکر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہوگی ‘ سلامتی کونسل فلسطین کے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین کے طورپرمنایا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی 70 سال سے بھارتی مظالم کا شکار ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے‘پاکستان فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔انہوں نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات کرائی جائے‘ فلسطینیوں کیلئے مل کر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ فلسطین میں جاری بربریت کا خاتمہ ہوسکے۔شاہد خاقان عباسی نے آزاد فلسطینی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اختلافات بھلا کر او آئی سی فورم سے مضبوط موقف دینا ہوگا اور فلسطینیوں کیلئے ملکر اقوام متحدہ میں آواز اٹھانا ہوگی تاکہ فلسطین میں جاری بربریت کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین پر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے، سلامتی کونسل عمل درآمد نہیں کرواسکتی تو جنرل اسمبلی میں حمایت حاصل کرنا ہوگی۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ القدس کے امتحان میں صر ف عالم اسلام نہیں، بلکہ پوری دنیا ناکام ہو چکی ہے‘ ہم آزاد فلسطینی ریاست کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے، اسرائیل کو انسانیت کے خلاف مظالم کا حساب دینا ہوگا، فلسطینیوں کو احتجاج کا قانونی حق حاصل ہے جبکہ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی- مسلم امہ کومتحد ہو کراسرائیل کو بتانا ہوگا کہ فلسطینی تنہا نہیں‘ رجب طیب اردوان نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ یہودیوں کے قبضے میں ہے جبکہ القدس پر قبضے پر خاموش اقوام متحدہ بھی ظلم وستم میں برابرکی شریک ہے، عالمِ اسلام القدس کے امتحان میں ناکام ہوچکا ہے، عالم اسلام قبلہ اول کوتحفظ فراہم نہیں کرسکتا تو خانہ کعبہ کے تحفظ پرہم کیسے مطمئن ہوسکتے ہیں-ترک صدر نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے، دنیااسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے میں ناکام ہو چکی ہے- رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف اقدامات نہ کرکےاقوام متحدہ قانونی حیثیت کھوچکی، اب وہ بے وقعت ادارہ ہے –

Print Friendly, PDF & Email
شرمیلا فاروقی نے امتحانی مرکز جائے بغیر پی ایچ ڈی کر لی
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ بیت المقدس کا دفاع اسلام کا دفاع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »