آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

فرانس بھر میں ۔ مظاہروں کے دوران ایک خاتون ہلاک اور 106 افراد زخمی
تاریخ :   18-11-2018

پیرس( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران ایک خاتون ہلاک اور 106 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ فرانس کے وزیرداخلہ کرسٹوفر کیسٹینر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 لاکھ 44

ہزار افراد نے ملک بھر کی اہم شاہراہوں سمیت 2 ہزار سے زائد مقامات پر احتجاج کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اکثر مقامات میں کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم چند مقامات پر ڈرائیوروں کی جانب سے گاڑیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش پر تلخ کلامی کے باعث بدمزگی دیکھی گئی۔ دیگر مظاہروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔فرانس کو اسپین سے ملانے والی سرحد اور چند شاہراہوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ‘عوام کے غیرمنظم احتجاج پر ہم اس لیے فکرمند تھے کیونکہ وہ غیرضروری طور پر اس طرح کا رویہ اپنائیں گے’۔دارالحکومت پیرس میں صدر میکرون کے سرکاری محل کی جانب مارچ کرنے والے مظاہرین ” میکرون استعفیٰ دو ” کے نعرے لگارہے تھے۔پولیس نے صدارتی محل کی جانب جانے والے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس پر ہاتھاپائی ہوئی اور ہزاروں مظاہرین مختلف راستوں اور گلیوں سے ہوتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے تاہم صدر کی رہائش گاہ کے قریب پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے۔
وزارت داخلہ کے مطابق 52 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور 106 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
پی آئی اے کے افسر کو دھکے دینا صوبائی وزیر فدا خان کو مہنگا پڑ گیا
دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا جنگی طیارہ گر کر تباہ
Translate News »