آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سےملاقات     No IMG     تحریک انصاف ملک کو حقیقی حقیقی فلاحی ریاست اور نچلے طبقے کو اوپر لائیں گے:وزیر اعظم عمران خان     No IMG     صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ     No IMG     برٹش ائیر ویز جون 2019ءمیں پاکستان سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان     No IMG     ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا,وزیر خارجہ     No IMG     چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور ترک صدر کے مابین ملاقات     No IMG     سعودی عرب نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی سینیٹ کی قرارداد کو مسترد کردیا     No IMG     سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فردجرم عائد کر دی     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت پراحتجاجی مارچ     No IMG     چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ تُرکی ,تُرک کمپنی نے ڈیمز فنڈ میں عطیہ دے دیا     No IMG     وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG    

فرانس:پیرس میں ڈاکہ، لاکھوں یورو مالیت کی جیولری لوٹ لی گئی
تاریخ :   11-01-2018

فرانسیسی۔۔(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) دارالحکومت پیرس میں واقع مشہور زمانہ رٹس ہوٹل میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک واردات کرتے ہوئے لاکھوں یورو مالیت کے زیورات چرا لیے۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی کے فوراﹰ بعد تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے فرانسیسی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیرس کے رٹس ہوٹل پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے پانچ ڈاکوؤں نے کئی ملین ڈالر کے زیورات چوری کر لیے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ دس جنوری کی شام پیرس کے مشہور رِٹس ہوٹل میں واقع کئی دوکانوں کے شیشے توڑتے ہوئے ان ڈاکوؤں نے یہ زیورات چرائے۔

مقامی میڈیا کے مطابق تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بدھ کی رات اس واردات کے بعد جب یہ ڈاکو فرار ہونے کی کوشش میں تھے، تو ان میں سے تین پکڑ لیے گئے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباﹰ چار تا پانچ ملین یورو کے زیورات چوری کیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واردات بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے ہوئی۔ اے ایف پی کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ اس ڈاکے کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ اسی دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا جبکہ باقی دو مشتبہ ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے

رٹس ہوٹل کے ایک ملازم نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا، ’’ہم نے اونچی آوازیں سنیں، سڑک پر ہنگامہ آرائی محسوس ہوئی۔ سڑک پر موجود کچھ لوگ ہوٹل کے اندر داخل ہو گئے اور تب تک ہمیں یہ پتہ نہ چلا کہ مسئلہ کیا ہے۔ پھر کسی نے ہمیں بتایا کہ باہر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔‘‘ رٹس ہوٹل میں جیولری کے کئی مشہور برانڈز نے اپنے قیمتی زیورات ڈسپلے کر رکھے ہیں، جو سڑک سے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ملکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس واردات کے بعد پولیس کی فوری کارروائی اور مشتبہ افراد کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق استغاثہ نے اس ڈاکے کی تحقیقات کے لیے باقاعدہ قانونی عمل شروع کر دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
جاپان کی سرمایہ کاری دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم ثابت ہو رہی ہے, گورنر سندھ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوںکی نسل کشی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »