چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

فاروق ستار سے ایم کیو ایم کی رکنیت بھی چھین لی گئی
تاریخ :   09-11-2018

کراچی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان سے نکال دیا گیا، شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر متحدہ کی قیادت نے پارٹی کے سابق سربراہ کی رکنیت ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر ہلچل دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم پاکستان کی

وجہ سے کراچی کی سیاست کا درجہ حرارت بڑھتا ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق سربراہ فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان سے نکال دیا گیا ہے۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ تاہم فاروق ستار کی جانب سے شوکاز نوٹس پر کسی قسم کا جواب داخل نہیں کروایا گیا۔ اسی باعث اب فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان سے نکالنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فاروق ستار کو ایم کیو ایم کا مزید حصہ نہ رکھنے کا فیصلہ جمعہ کے روز بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے ہنگامی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی تمام اعلی قیادت نے شرکت کی۔ اس دوران ایم کیو ایم پاکستان کی تمام قیادت نے فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کے بعد فاروق ستار اب ایم کیو ایم پاکستان کا مزید حصہ نہیں رہے۔
واضح رہے کہ فاروق ستار نے 22 اگست 2016 کو متحدہ کے بانی الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف تقاریر کرنے کے بعد پارٹی کی قیادت سنبھال لی تھی۔ فاروق ستار نے پارٹی کو ایم کیو ایم پاکستان کا نام دیا تھا، کئی ماہ تک پارٹی کے سربراہ رہے۔ تاہم بعد ازاں فاروق ستار سے پارٹی کی قیادت کا عہدہ چھین لیا گیا تھا۔ اور اب ان سے ایم کیو ایم کی رکنیت بھی چھین لی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے نون لیگ کی تحریک استحقاق کی حمایت کردی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سریز 1-1 سے برابر
Translate News »