چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

غزہ ,میں ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید، 66 زخمی
تاریخ :   13-04-2019

غزہ (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جُمعہ کے روز غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب “حق واپسی” مظاہرے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید اور 66 مظاہرین زخمی ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی جبالیا میں فلسطینیوں‌ نے جمعہ کے بعد حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی غزہ کے لیے جلوس نکالا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 15 سالہ فلسطینی میسرہ موسیٰ ابو شلوف شہید ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے ایک امدادی کارکن سمیت 66 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کے روز غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں فلسطینیوں نے حصہ لیا مگر اس بار ماضی کے جلوسوں کی نسبت تشدد کا عنصر کم دیکھا گیا۔

ادھر غزہ میں حق واپسی مارچ کی انتظامیہ نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واطن واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں 70 سال قبل جن فلسطینی علاقوں سے بے دخل کیا گیا ان میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دی جائے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز غزہ کی سرحد پر 4700 فلسطینیوں نے مختلف مقامات پر مظاہرے کیے۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں نے کئی مقامات پر سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش کے ساتھ فوج پر سنگ باری کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حبیب شاہ میں مسافر کوچ الٹنے سے خاتون جاں بحق 7 افراد زخمی ہوگئے
بھارتی سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے رام مندر میں عبادت کی درخواست کو مسترد کردی
Translate News »