بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG    

عوام مصیبت میں اپنی زندگی گذار رہے تھے،کہاں ہیں وہ لوگ جو اس قوم کو اندھیرے میں غرق کر کے چلے گئے
تاریخ :   08-01-2018

چکوال۔ (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ 2013میں بجلی اورگیس نہیں تھی،کارخانے بند تھے،ہر جگہ دہشت گردی نظرآ رہی تھی ،عوام مصیبت میں اپنی زندگی گذار رہے تھے،کہاں ہیں وہ لوگ جو اس قوم کو اندھیرے میں غرق کر کے چلے گئے ،لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جنھوں نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا ان کو آئندہ الیکشن میں سبق سکھانا ہے، اللہ نے ہمیں توفیق دی ،چار سالوں کے اندر اندر پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چکوال میں مرحوم ایم پی اے چوہدری محمد لیاقت کی دعائے مغفرت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ حکومت سنبھالتے ہی ہم نے دیکھا کہ عوام کس مصیبت میں اپنی زندگی گذار رہے ہیں، نہ دن کو پنکھا چلتا ہے نہ رات کو لائٹ ہوتی ہے،کوئی کیسے پڑھائی کرے ،کوئی کیسے دفتر جائے اور کارخانے بغیر بجلی کیسے چلتے ،جب بجلی نہیں ہو گی پاکستان کس طرح سے ترقی کرے گا کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی میں دیگر عوامل کے ساتھ بجلی بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے ، سڑکیں بھی بنیادی ترقی کا حصہ ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے میرا ایک وژن تھا کہ ملک میں سڑکیں بننی چاہیئں ،موٹرویز بننی چاہیئں ،پاکستان کے اندر خوشحالی آنی چاہیے تاکہ کاشتکار، صنعتکار اوردکاندار خوشحال زندگی بسر کرسکیں ،غریب لوگوں کو بھی روزگار میسر ہونا چاہیے۔ اس وژن کے پیش نظر دن رات کام کیا اور ملک میں توانائی کے منصوبے لگائے گئے ،جن کی بدولت ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گیا ۔2013میں اس ملک میں ہر جگہ دہشت گردی نظر آ رہی تھی اور دہشت گردی کا راج تھا ۔اس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جن کی بدولت آج ملک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا صفایا ہو چکاہے ۔آج اگر دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے تو پوچھو اس فیصلے سے جس نے نااہل کیا ،جس سے اس ملک میں انتشار پھیل گیا ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کو ہم نے ختم کیا ،لوڈشیڈنگ کو ہم نے ختم کیا ،کراچی کو ہم نے پر امن بنادیا ،ملک کے اندر ترقی کی رفتار کو تیز کیا ،سی پیک شروع کیا ،56ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آ رہی ہے۔کیا پہلے کبھی پاکستان میں ایسا ہوا لوگ خوشحال ہو رہے ہیں تاھم ایک فیصلے کے بعد اگر بے روزگاری بڑھے گی تو کیا یہ شاہد خاقان عباسی کا قصور ہے نہیں اس فیصلے سے پوچھو جو 28جولائی کو جاری ہوا۔ معاملہ پاناما کا تھا اور نواز شریف نااہل ہو رہاہے اقامے پر۔عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نواز شریف نے ملک میں کون سی کرپشن کی کون سے دس روپے چوری کیے کتنے مہینے ہو گئے یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ نواز شریف پر الزام کیاہے نکالنا تھا نکال دیا ، کسی کرپشن پر نہیں بلکہ اقامہ پر نکال دیا ۔اگر کرپشن پر نکالتے تو میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ ہوتا ۔نواز شریف نے کہاکہ میں آج فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ نواز شریف پر ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا ،کہا گیابیٹے سے تنخواہ نہیں لی، خیالی تنخواہ پر نواز شریف کو نکال دیا ۔ یہ تب کی بات ہے جب میں پاکستان سے باہر تھا ،سوا سال مجھے اور میرے خاندا ن کو باہر رکھا گیا ،والد صاحب کے انتقال پر ان کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہونے دیا گیا۔ہمیں پاکستان نہیں آنے دیا گیا ،جو زخم میرے دل پر لگے ہیں وہ بھولنے والے نہیں ہیں مگر میں ملک کی خاطر انہیں بھولنا چاہتا ہوں۔ مجھے عوام کی خاطر بھولنے دو لیکن زخم پہ زخم مت لگائو ،یہ زخم نواز شریف کو نہیں لگے بلکہ قوم کے سینے پر لگ رہے ہیں ،امید تھی یہاں سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا لیکن وہ پھر سر اٹھانے لگی ہے، پوچھیں اس فیصلے سے جس کی وجہ سے مہنگائی پھر بڑھنے لگی ہے، لوگوں کو امید تھی پاکستان ایک خوشحال ملک بن جائے گا ۔لاہور سے ملتان موٹر وے تقریباً تیار ہو چکی ہے ۔ ملتان سے آگے کراچی جا رہی ہے۔ ملک میں ترقیاتی کاموں کا عروج ہے ۔ چکوال سے کراچی روڈ کے راستے بھی جا سکتے ہیں ،یہ ہوتی ہے ترقی اور اسے کہتے ہیں خوشحالی ۔ایک وقت آئے گا جب چکوال پاکستان کا خوبصورت ترین شہر اور ضلع بن جائے گا، نوجوانوں کی آنکھوں میں چمک دیکھی ہے کہ ان کے علاقے میں بھی خوشحالی ہو گی ،روزگار آئے گا ،روشنی کے چراغ جلیں گے ،جب اس طرح کے فیصلے آتے ہیں تو ملک میں خوشحالی آتی ہے یا انتشار اس کا فیصلہ قوم نے کرنا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید
وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ خاں نے خبردار کیاہے کہ طاہرالقادری کی تحریک پرامن نہ ہوئی توقانون حرکت میں آئے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »