محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے ہر صوبے کے الگ ہی ریٹ ہیں
تاریخ :   10-02-2018

اسلام آباد (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے لئے ہر صوبے کے الگ ہی ریٹ ہیں بلوچستان میں سیٹ ایک ارب روپے جبکہ عمران خان کو خیبر پختونخوہا سے سیٹ کے لئے 40کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم میں چپقلش کے باعث پیپلز پارٹی سینٹ میں بازی لے جائے گی۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جذبات میں آکر قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفے دینے کا فیصلہ نہیں کیا تھا بلکہ مجھے امید تھی میرے بعد تحریک انصاف بھی استعفے پیش کر دے گی۔مجھے کسی کا خوف نہیں تھا اور پنڈی میں نہ ہی کوئی ضمنی الیکشن کا ڈر تھا کہ مقابلہ کرنا پڑ جائے گا۔ عمران خان نے مجھے کہا کہ تین دن رہ گئے ہیں دفعہ کرو استعفیٰ نہ دو تب میری عقل کو بات لگی۔ پتہ نہیں آئندہ دو ماہ کے بعد ملک میں الیکشن ہوں گے یا سلیکشن بد تمیز انسان ہر صبح اداروں کو گالیاں دے رہا ہے اور ملک کا وزیراعظم عدلیہ کے فیصلے ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی بات کرتا ہے۔نواز شریف اور مودی ایک انٹرنیشنل ایجنڈے پر کام کرر ہے ہیں کشمیر جا کر مودی کا نام تک نہیں لیا۔ یہ پاک فوج کو توڑنا چاہتے ہیں۔ فوج جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شریف کو نواز شریف بنانے میں میرا بہت بڑا رول ہے۔ میں نے سات سال جیل میں گزارے نواز شریف کے پاس پیسہ تھا۔ لوگوں کو شہرت چاہیئے میڈیا میں آکر ہم سیاست دان اپنی اوقات بھول گئے ہیں۔دبئی سے عمران خان کو کے پی کے سے سینٹ کی سیٹ کے لئے 40کروڑ روپے کی آفر کی ہے۔ ہر صوبے ک اسینیٹ کی سیٹ کے لئے الگ ریٹ ہے۔ بلوچستان میں ایک ارب روپے کا ریٹ چل رہا ہے سینٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی زیادہ سیٹیں حاصل کر لے گی۔ رضا ربانی نواز شریف کو سپورٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر4کی پیداوار ہیں ضیاء الحق ہاتھ پکڑ کر لے کر آئے اور میں ان کے ساتھ ہوتا تھا۔جب نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے ایک جنرل صاحب باوردی ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرتے تھے فوج نے اب تک نالائق سیاست دان کی سپورٹ کی ہے۔ اچھا نمائندہ فوج آج تک نہیں لا سکی۔ جمالی صاحب ایک ووٹ سے وزیراعظم بنے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کیس کا فیصلہ تین مار کو آ رہا ہے۔ دیکھنا ہوگا جج صاحب ریٹائر ہوں گے یا ان کی مدت میں اضافہ ہو گا۔نواز شریف کیس میں بچ نہیں سکتے۔ آرٹیکل62ون ایف کے تحت نواز شریف تاحیات نا اہل ہوں گے۔ گزشتہ دور حکومت میں شوکت عزیز اور شاہد خاقان عباسی ملے ہوئے تھے ایل این جی بہت بڑی کرپشن ہے۔ پیر والے دن سب کو پتہ چل جائے گا ۔ حدیبیہ پیپر ملز چوروں کی ماں اور ایل این جی کیس کی نانی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اختلافات آخر اچھا ہو گا اگر یہ حالات رہے تو تحریک انصاف کراچی میں اچھا کام کر سکتی ہے۔ مگر ابھی تک پی ٹی آئی نے کراچی میں کام نہیں کیا۔۔

Print Friendly, PDF & Email
شام کے شمالی علاقے میں کرد جنگجوؤں نے ترک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرایا
اسٹیبلیشمنٹ عمران خان سے روٹھ گئی، آئندہ الیکشن میں کامیابی مشکل ہوگئی: سینئر صحافی سہیل وڑائچ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »