محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

عمران کے فون میں کیا ملا تھا؟ آخرکار ریحام خان نے پردہ اٹھا دیا
تاریخ :   12-07-2018

اسلام آباد(ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) ریحام خان” کی کتاب جس میں عمران پر انتہائی شرمناک الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس کتاب میں عمران خان کے ایک موبائل کا بھی تذکرہ ہے جس پر ماضی میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کافی تنقید کی۔

اس موبائل کے حوالے سے ریحام خان نے اپنی کتاب میں تذکرہ کرتے لکھا کہ ایک رات پہلے میری عمران خان سے بہت لڑائی ہوئی اور اگلی صبح میں باتھ روم میں کھڑی تھی وہ باہر آئے اور کہا کہ گزشتہ رات جو ہوا اس پر مجھے معاف کردو ،عمران خان کی جانب سے اس معافی پر مجھے دھچکا لگا، اس وقت مجھے لگا کہ عمران خان کو حقیقت میں پچھتاوا ہوا ہے۔ اس وقت میں نے عمران خان نے جب مجھے گلے لگایا تو میں نے سختی سے کہا کہ یہ ہینکی پینکی بند ہوجانی چاہیے، آپ کو اپنے عمل درست کرنا ہوگا، اب میرا فون دو اور اس میں سے سب ڈیلیٹ کردو۔ عمران خان نے کہا کہ تمہارے پاس نیا فون آگیا ہے، اپنا نمبر کسی کو نہ دینا ،ہم وائبر پر بات کیا کریں گے۔ عمران خان نے پرانے موبائل کے بارے میں کہا کہ وہ بہت سست ہو گیا ہے میں نے کہا ایک دن کے استعمال کے لیے دے دو، ہم اسے دوسرے ماڈل کے ساتھ کل تبدیل کر لیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ میرے بیگ میں سے اپنا فون لے لو اور میں نے وہاں سے موبائل لے لیا۔ پھر میں نے لندن جانے سے پہلے عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تم اب کیوں جا رہی ہو میں نے جواب دیا کہ کیوں نہ ہم ہفتے کو ملیں ،ہماری شادی کی پہلی سالگرہ ہے۔

اس پر مجھے سرپرائز دو ،اس پر عمران خان نے کہا کہ وہاں میرے لڑکے ہیں میں کیسے ملوں گا تو میں نے کہا کہ ہم اکٹھے رات کا کھانا کھائیں گے اور پھر تم اپنے لڑکوں کے پاس چلے جانا ۔پھر میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر یوسف کے ساتھ ائیر پورٹ کے لیے چلی گئی ،راستے میں یوسف نے مجھے فون دیا جس پر میل باکس پہلے سے کھلا ہوا تھا جسے دیکھ کر میں دنگ رہ گئی اور اس تکلیف کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ان میں سے ایک ای میل عمران خان اور لاہور میں ان کے حجام کے درمیان تھی ۔ایک اورای میل پیغامات میں عمران خان ایک خاتون سے کہہ رہے تھے کہ انہیں اس خاتون سے شادی کرنی چاہیے تھی ،ایک اور ای میل پیغام میں عمران خان ایسی خاتون سے بات کر رہے تھے جسے وہ ملے ہی نہیں ،عمران خان اس سے میرے ماضی کے بارے میں معلومات لے رہے تھے۔ ایک ای میل میں کئی ہفتوں سے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا تھا جو عمران خان اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ کرسٹین بیکر کے درمیان تھی۔ کرسٹین بیکر عمران خان کو بتا رہی تھی کہ میرے پہلے شوہر کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں تاکہ مجھ پر حملے کرائے جا سکیں۔ میں نے یہ تمام ای میلز اپنے اکاﺅنٹ پر بھیج دیں اور اپنے بیٹے کو بھی بھیج دیں ۔پھر میں نے عمران خان سے رابطہ کیا تو آگے سے انہوں نے پیغام بھیجا جب چیزیں بہتر ہونے لگتی ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا ہو جاتا ہے ،ہم منحوس ہیں ،اس پر میں نے کہا تمہیں اللہ سے معافی مانگنی چاہیے، میں واپس بنی گالا آرہی ہوں اور تمہیں یہ سب دکھاﺅں گی ۔پھر عمران خان نے پیغام بھیجا ایک دن میں تمہیں بتاﺅں گا کہ پچھلے دس مہینوں سے میں کن حالات سے گزر رہا ہوں، لوگوں کی جانب سے تمہارے ماضی کے بارے میں جو باتیں سننے کو مل رہی ہیں، میں بہت کنفیوز ہوگیا ہوں ،اور بہت ٹوٹچکا ہوں۔ میں تم سے پیار کرتا ہوں اور مجھے ہر اس چیز پر شک ہے جو تم نے مجھے بتائی۔ میں نے روحانی لوگوں سے رہنمائی ما نگی جس سے میں اور زیادہ کنفیوز ہوگیا ہوں، میں پاگل ہو رہا ہوں

Print Friendly, PDF & Email
نیٹو‘ کے 29 رکن ممالک افغانستان میں ’ریزولوٹ سپورٹ مشن‘ کے ذریعے جاری مالی معاونت میں 2024ء تک توسیع کی منظوری دے دی
مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر گرفتار
Translate News »