گجرانوالہ میں یوم پاکستان کی تقریب میں سکول کی دیوار گرنے سے 6 افراد جاں بحق     No IMG     79 واں یوم پاکستان: وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ     No IMG     پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG    

عمران خان کی پارلیمنٹ پر لعنت; اب تک پارلیمنٹ سے 25 لاکھ روپے بطور تنخواہ وصول کر چکے ہیں
تاریخ :   19-01-2018

اسلام آباد (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق حالیہ بیان نے ایک بحث چھیڑ دی ہے ۔ پی ٹی آئی کے حامی اور کارکنان اس بیان پر عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین عمران خان کے اس بیان کو بنیاد بنا کر خوب تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ پر لعن طعن کرنے والے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اب تک پارلیمنٹ سے 25 لاکھ روپے بطور تنخواہ وصول کر چکے ہیں۔عمران خان پارلیمانی سال 17-2016ء میں قومی اسمبلی کے کُل 102 اجلاس کے میں سے صرف دو دن شرکت کی۔ عمران اور ان کی پارٹی کے ارکان اگست 2014ء سے جون 2015ء تک 10 ماہ ایوان سے غیر حاضر رہے لیکن اس کے باوجود غیر حاضر ہر رکن کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کی مد میں ملے۔ نجی ٹی وی کی پورٹ میں بتایا گہا کہ یہ رقوم پی ٹی آئی رہنماؤں کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں 32 ارکان ہیں جن کی سالانہ مجموعی طور پر تنخواہ 9 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے اسی طرح سینیٹ میں تحریک انصاف کے 7 ارکان کی تنخواہیں دو کروڑ دس لاکھ روپے بنتی ہیں۔ ان ارکان پارلیمنٹ کو ملا کر ایک سال میں 11 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا ہوئے۔ قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کے مطابق نواز شریف اور عمران خان کی پارلیمنٹ میں حاضری کم ترین رہی۔نواز شریف 6 جبکہ خود عمر ان خان صرف دو مرتبہ قومی اسمبلی آئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 61 ارکان ہیں جنہیں تنخواہوں اور مراعات کی مد میں فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں ۔ پارلیمنٹ پر تنقید کے نشتر چلانے والوں میں شامل شیخ رشید احمد کو پارلیمانی تنخواہ اور مراعات کی مدمیں 3 لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں۔ نومبر 2016ء میں وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 146 فیصد اضافہ کیا جو 60 ہزار 996 روپے سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ارکان کو 7 ہزار روپے یومیہ الاؤنس ملتا ہے۔ دفتری اخراجات کی مد میں 8 ہزار روپے ماہانہ اور دفعہ 11 کے تحت 10 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں۔ وہ 10 روپے فی کلومیٹر سڑک سے سفر، تین لاکھ روپے کے مفت ٹریولنگ واؤچرز اور 20 بزنس کلاس ریٹرن ایئر ٹکٹس کے بھی حقدار ہیں جو ارکان خاندان کو قابل منتقلی ہیں۔ ان تمام اعداد و شمار کو جاننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پارلیمنٹ کو بُرا بھلا کہنے پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ سوشل میڈیا پر سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمنٹ اتنی ہی بُری ہے تو پارلیمنٹ پر لعن طعن کرنے والے سیاسی رہنما اس بُرے ادارے سے تنخواہ کیوں وصول کرتے ہیں؟

Print Friendly, PDF & Email
شیخ رشید نے سپیکرکو بھی چکر دیا،ایسا کھیل کھیلا کہ سب پریشان ہو کر رہ گئے ,حنیف عباسی
لاہور جلسے میں لوگوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ ڈاکٹر طاہر القادر یے بتا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »