مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

عمران خان نے حلقے کھولنے کا کہا تھا دوبارہ گنتی کا نہیں,بابر اعوان
تاریخ :   08-08-2018

لاہور ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور کے حلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عجیب منطق پیش کی اور کہا کہ عمران خان نے حلقے کھولنے کا کہا تھا، دوبارہ گنتی کا نہیں۔ بابر اعوانکے اس بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جب اپنا کیا ہوا وعدہ پورا نہیں کرنا تھا تو انہوں نے ایسا کہا کیوں۔اگر اس بیان کو عمران خان کا سیاسی بیان قرار دیا جا رہا ہے تو پھر عمران خان اور دیگر سیاستدانوں میں کیا فرق رہ گیا ہے؟ یاد رہے کہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر عمران خان نے عوام سے کیے گئے اپنے پہلے پالیسی خطاب میں ہی اعلان کیا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں جو حلقے کہیں گی کھُلوا دئے جائیں گے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ جہاں جہاں کسی کو لگتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے آ کر ہمیں بتائیں ہم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے اور حلقے کھول دیں گے، اس بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کافی پذیرائی ملی تھی لیکن آج سپریم کورٹ میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی عجیب منطق نے ایک مرتبہ پھر سے ناقدین کو موقع دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 131 سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظورکی۔عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے حلقہ این اے 131میں دوبارہ گنتی کے حکم کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے سپریم کورٹ میں کہا کہ عمران خان نے تمام حلقے کھولنے کا کہا تھا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سیاسی تقریر تھی اس کا سیاسی طور پر جائزہ لیں گے ۔اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہم تمام فیصلے قانون کے مطابق کرتے ہیں۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان نے حلقے کھولنے کا کہا تھا لیکن دوبارہ گنتی کا نہیں۔ اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں ہائیکورٹ کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔ رزلٹ مرتب ہو چکا ہے۔ سعد رفیق کے وکیل نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان نے نشست برقرار رکھی تو الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کریں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشنٹریبونل کا آپشن موجود ہے۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے مزید کہا کہ 5 فیصد سے کم مارجن ہو تو دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کرنے کا اختیار ہے۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کی۔ یاد رہے کہ عمران خان کے مخالف اُمیدوار خواجہ سعد رفیق نے لاہور ہائیکورٹ میں حلقہ این اے 131 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
عمران خان نے اپنی بوگس کامیابی کی اصلیت خود ہی بتا دی,خواجہ سعد رفیق
ملک چھوڑ جانے والا سابق فوجی افسر تبدیلی دیکھنے وطن واپس آگیا۔ انور خان
Translate News »