محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

عمران خان نے این اے131 میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
تاریخ :   06-08-2018

لاہور( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 131میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے،ہائیکورٹ نے خلاف قانون دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا، استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنماء اور این اے 131میں عمران خان کے مدمقابل امیدوار خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا تھا۔۔عدالتنے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر حلقے میں دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیتے ہوئے انتخابی میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔تاہم بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئیعمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

عمران خان نے سعد رفیق کو چند سوووٹوں سے ہرایا تھا۔۔عمران خان نے 84313 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔درخواست گزار نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے خلاف قانون دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے ہفتہ کو خواجہ سعد رفیق کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے خواجہ سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیجانب سے وکیل بابراعوان اور ن لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق کیجانب سے وکیل اعظم نذیرتارڑنے دلائل دیے۔ اس موقع پرعدالت میں خواجہ سعد رفیق خود بھی ہیش ہوئے۔ وکیل خواجہ سعد رفیق نے اپنے دلائل میں بتایا کہ عمران خان اور خواجہ سعد رفیق کے ووٹوں میں چند سو کا فرق ہے۔ عمران خان اپنے بیان کوعملی جامہ پہنا دیتے توہائیکورٹ میں کوئی درخواست نہ آتی۔عمران خان نے کہا جو حلقے کہیں گے ان کو کھولا جائے گا۔ مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد تھیلے کھولنے کا کہا تودرخواست مسترد کردی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا پہلے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کرلیں پھر دیکھتے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کو حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس درخواست مسترد کر دی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ عدالت این اے 131 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے۔ وکیل نے کہا کہ سعد رفیق کی درخواست پرآر او کے مسترد کیے گئے ووٹوں کی جانچ ہڑتال کی گئی۔ حلقے کی صوبائی نشستوں پربھی دوبارہ گنتی کی گئی، ہمارے ووٹ بڑھے ہیں۔ ہائیکورٹ بنچ نے بہت سی درخواستوں پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ تاہم ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کامیابی کانوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان مسلم لیگ ن نے8 اگست کو الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان
پنجاب انرجی کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن سامنے آگئی
Translate News »