وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

عمران خان نے اسلام آباد میں بڑے پاور شو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیار رہیں
تاریخ :   21-02-2018

اسلام آباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں بڑے پاور شو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیار رہیں،پاور شو کروں گا اور بتاؤں گاکہ انہیں کیوں نکالا گیا، ادارے ٹھیک ہوتے تو نیب نوازشریف کو پکڑ چکا ہوتا، نوازشریف سپریم کورٹ پرحملے کیلئے عوام کا سہارالے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپارلیمنٹری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ، پاکستان میں جمہوریت اور آئین پر حملہ ہورہا ہے، ایک شخص 300ارب روپے چوری کرکے باہر لے گیا ہے، ان کا قطری خط بھی مکمل فراڈ تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے ختم کردیں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے، ادارے ٹھیک ہوتے تو نیب نوازشریف کو پکڑ چکی ہوتی، پہلے انھوں نے ادارے تباہ کئے اور نیب میں اپنا آدمی لائے، ایف بی آر میں ان ٹیکس کیسز پر ان کی مدد کی جاتی ہے، سمدھی کو وزیرخزانہ بنا دیا گیا جو باہر پیسہ بھجوانے میں مدد کرتا تھا۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے وزیراعظم کی چوری چھپا رہی ہے، ملک کا وزیرخارجہ دبئی کی کمپنی سے 16لاکھ تنخواہ لیتا ہے، ملک کا وزیراعظم خود وزیر خزانہ کو ملک سے باہر بھگاتا ہے، ملک کاوزیراعظم ایل این جی میں پھنسا ہوا ہے، ایل این جی اسکینڈل میں ملوث وزیراعظم بھی نوازشریف کو بچارہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں حکمران اپنی جماعت کی کرپشن چھاپے میں مدد کرتی ہے، کرپشن پر جواب طلب کرنے پرسپریم کورٹ پر حملے کر رہے ہیں، نواز شریف کی کوشش ہے عدلیہ پر حملیکرکیفیصلوں سے خود کو بچائیں ، نوازشریف اپنی سپریم کورٹ پرحملے کیلئے عوام کا سہارالیرہاہے۔زرداری کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کے 6ارب روپے سوئس بینک میں پڑے تھے، جب عدالت زرداری کا پیسہ لانے کی بات کرتی تھی تو نواز شریف خوش ہوتے تھے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اداروں پر حملے دنیا کی کسی جمہوریت میں نہیں ہوتے ، نوازشریف کو پارلیمنٹ میں بھرپور طریقے سے بے نقاب کرینگے۔سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ممبرسازی مہم کیدوران پورے ملک کا دورہ کروں گا، ان کے جلسوں سے زیادہ لوگ اسلام آباد میں اکٹھے کرکے دکھاؤں گا، ٹکراؤ کی جانب جانا ہے تو ہم انہیں دکھائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ،عدلیہ اور آئین کے ساتھ ہیں، ملک بھرکے دورے کر رہا ہوں، کارکنان سے خود ملاقات کروں گا، اسلام آباد میں پاور شو کروں گا بتاؤں گا کہ انہیں کیوں نکالا گیا۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عدالتی فیصلہ نہیں مانتا تو جیلوں کے مجرم کیوں مانیں گے، پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی کوشش خارجہ پالیسی کی ناکامی تھی، مودی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی میں کامیاب ہوا۔عابد باکسر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عابد باکسر نے خود کہا تھا میں ان کے کہنے پر لوگوں کو قتل کرتا تھا، عابدباکسر کی جان کی فکر کرنی چاہئے، عابد باکسرکی واپسی شہبازشریف کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ملک میں طاقتورکیلئیایک قانون ہیاورغریب مجرم جیل میں بند ہے، یہ پیغام دیا جارہاہیکہ بڑا ڈاکہ مارو تاکہ کوئی پوچھ نہ سکے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عابدباکسرکابیان ہے 98-1997میں 870لوگوں کوماراگیا، کوئی انکاؤنٹر وزیراعلیٰ کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتاتھا، عدالت میں شنوائی ہوگی تو شہباز شریف کا بھی نواز شریف والا حال ہوگا۔انھوں نے کہا کہ 2013 کیالیکشن میں22سیاسی جماعتوں نے کہا تھا، دھاندلی ہوئی الیکشن کمشنر اور نگران سیٹ اپ دو پارٹیوں کی مرضی سے لایا گیا تھا، قطری خط ، کیلبری فونٹ اور جعلسازی پر جیل ہونی چاہئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق میں نگران سیٹ اپ کیلئے بات چیت کریں گے، چاہیں گے کہ نگران سیٹ اپ کے لئے ہم سے مشاورت کی جائے، نواز شریف کو قطری خط کے جھوٹ پر جیل میں ڈالنا چاہئے تھا، بھارت کا وزیراعظم دبئی کی کمپنی میں کام کررہا ہوتا تو ایک منٹ نہیں رہتا۔انھوں نے کہا کہ عوام خوش ہے کہ پیسہ چوری کرنیوالیبڑے مجرم کو سزا ہوئی، نیب اور عدالت کو پیغام دینا چاہتا ہوں اس اقدام سے عوام خوش ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے فارغ کیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ کے سینئر رہنماوں کا اجلاس طلب
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مناظرے کے لئے تیارہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »