وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG     فرانسیسی پولیس نے پیلے رنگ جیکٹس والے مظاہرین پر شدید تشدد     No IMG     اسلام آباد تھانہ سہالہ میں شدید فائرنگ, بدنام زمانہ شیرپنجاب جاں بحق     No IMG     اگر گرفتار ہوا تو کیا ہوگا کیونکہ جیل تو میرا دوسرا گھر ہے, آصف علی زرداری     No IMG     امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کرنے کا اعلان     No IMG     اٹلی میں ہزاروں مظاہرین نے مہاجر مخالف قوانین کے خلاف مظاہرہ     No IMG     پاکستانیوں کے دل پر آرمی پبلک سکول (اے پی ایس ) پشاور میں لگنے والے زخم کو چار سال مکمل ہوگئے     No IMG     رائے ونڈ, چینی انجنئیر، جیا جینیفر پر دل ہار بیٹھا     No IMG     سپین میں یہ بیٹا ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ کیوں رہا ؟     No IMG     سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قاتل سعود القحطانی کو معاف کردیا     No IMG     سری لنکن صدر نے برطرف وزیر اعظم کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کرلیا     No IMG    

عمران خان نیازی کو یقین ہی نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں, بلاول بھٹو
تاریخ :   11-10-2018

کراچی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ ضرور پڑھیں کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی

کی حکومت آتے ہی معاشی سونامی لائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کس قسم کا نیا پاکستان ہے کہ روٹی 10 روپے اور نان 15 روپے کا ہے اور وزراء غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ یہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جا رہی ہے لیکن حکومتی وزراء آئی ایم ایف کے پاس جانے کی تردید کرتے تھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عوام پر معاشی حملہ کیا ہے، ہر سیکٹر میں نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی سونامی آگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے بارے میں غیر ذمہ درانہ بیان دیا گیا، حکومت چلانے کا یہ طریقہ کار نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کے اندر ایک کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا، خطرہ ہے کہ کہیں ملک کو بلیک لسٹ پر نہ ڈال دیا جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خان صاب اپوزیشن موڈ سے باہر ہی نہیں جا رہے، عمران خان کو یقین ہی نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، ضمنی انتخابات سے قبل اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری خطرناک ہے، اپوزیشن لیڈرکے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
طالبان کے ساتھ لڑائی میں افغان بارڈر پولیس کے کم ازکم 15 اہل کار ہلاک
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا
Translate News »