شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔     No IMG     ملک بھر کی طرح سرگودھا, بھلوال کے چک نمبر 9 شمالی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا     No IMG     شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیرون ملک جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال     No IMG     مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت     No IMG     اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا     No IMG     فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی, شیخ رشید     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام     No IMG     سابق صدر زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق     No IMG     پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری     No IMG     قومی ایئرلائین " پی آئی اے " کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی     No IMG     نااہل کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو     No IMG     اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینیئر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز سمیت پورا ملک بند کر دیں گے     No IMG     دنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے گلوبل ویلتھ رپورٹ     No IMG     حکومتی راکان نے آزادی مارچ پر چڑھائی کر دی     No IMG    

عمران خان صاحب آپ اپوزیشن سے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں ملے گا، اب صرف آپکو گھر جانا پڑے گا۔ مریم اورنگزیب
تاریخ :   03-11-2019

لاہور( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ اپوزیشن سے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں ملے گا، اب صرف آپکو گھر جانا پڑے گا۔
تفصیلات مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب تین لفظ صرف استعفیٰ، استعفیٰ، استعفیٰ ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب تین دن ہو گئے پیکنگ تو ہو گئی ہو گی،اب آپ ٹی وی لگائیں استعفیٰ دینے اور گھر جانے کا وقت ہوا جاتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب حکومت چلانا ، عوام کی خدمت کرنا ، 11000 میگاواٹ بجلی بنانا کھلنڈروں کے بس کی بات نہیں، ایک سال میں آپ کی نالائقی اور ناہلی نے ملک کی معیشت ، روزگار ، کاروبار ، صنعت تباہ کر دی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 12000 کلو میٹر سڑکیں بنانا ، دہشت گردی اوربجلی کے اندھیروں میں گھرے ملک کو روشن اورپرامن بنانا ، میٹرو بس، اورنج ٹرین بنانا ، مریضوں کا علاج اور مفت دوائیاں فراہم کرنا جھوٹوں ، نااہلوں اور نالائقوں کے بس کی بات نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمانوں کے درمیان خوف و ہراس ، بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ ان کے گھر جانے کا وقت بتارہی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب آپ جلدی استعفیٰ دیں تاکہ ملک کا کاروبار چلے کیونکہ ملک کی صنعت اور معیشت ہی آپ کے استعفیٰ کے ساتھ مشروط ہے ۔
واضح رہے کہ اس سو قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ لوگ میرے منہ سے صرف 3 لفظ سننا چاہتے ہیں، این آر او، لیکن ان کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا، میں ان کو کبھی این آر او نہیں دوں گا۔

Print Friendly, PDF & Email
پیپلزپارٹی کا روز اول سے مؤقف ہے کہ دھرنے میں شرکت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
آزادی مارچ ,پاکستان مسلم لیگ نواز نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا
Translate News »