پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

عمران خان اور بشریٰ بی بی حضرت بابا فریدکے دربارہ پرحاضری دیں
تاریخ :   05-08-2018

لاہور( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن جانے کا امکان ہے،،عمران خان اور بشریٰ بی بی حضرت بابا فریدکے دربارہ پرحاضری دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن جیتنے کے بعد پاکپتن کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔عمران خان کے دورہ پاکپتن کے دوران ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔بتایاگیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی حضرت بابا فرید کے مزار پرحاضری دیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ پاکپتن کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران بھی پاکپتن کا دورہ کیا تھا اور بابا فرید کے مزار پرحاضری دیتے ہوئے عمران خان نے زمین کو بوسہ بھی دیا تھا۔

جس پرعمران خان کو مذہبی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں برتری حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کیلئے اپنے نمبرز پورے کرلیے ہیں۔ تحریک انصاف نے مرکز میں مسلم لیگ ق ، ایم کیوایم ، بی اے پی اور شیخ رشید کواپنا اتحادی بنانے کا معاہدہ بھی کرلیا ہے۔ اسی طرح آزاد امیدواروں کی زیادہ تعداد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئی ہے۔جبکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھی حکومت سازی کیلئے نمبرز گیم پوری کرلی ہے۔ واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی کی مثال قائم کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کاحجم انتہائی کم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاکہ قومی خزانے پر اخراجات کے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں اپنی اتحادی جماعتوں کو بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتداء میں وفاقی وزراء کی تعداد زیادہ اور وزراء مملکت کی تعداد کم رکھی جائے گی۔اسی طرح مشیر بھی کم رکھے جائیں گے۔ لیکن کم وفاقی کابینہ میں بھی اتحادی جماعتوں کونمائندگی دی جائے گی۔کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15سے 20وزراء کی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بطوروزیراعظم اپنی کابینہ کے وزراء کی کارکردگی کوخود مانیٹر کریں گے۔ عمران خان کے نزدیک وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری ہونی چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی عمران خان سےملاقات
ہم تو دوست سمجھتے رہے مگر چین نے پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دیدیا
Translate News »