گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

علی عمران کے نام پراربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف
تاریخ :   24-11-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے داماد علی عمران کے نام پراربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا، علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے. تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے پوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے داماد علی

عمران کی جائیداد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ، جس میں علی عمران کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا اور علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے.
رپورٹ کے مطابق علی ٹاورایم ایم عالم روڈ پر66 دکانوں اور دفاترکے مالک بھی علی عمران ہیں جبکہ علی اینڈفاطمہ ڈیویلپرز کے ایک کروڑ شیئرز میں سے 65 لاکھ علی عمران کے ہیں اور وہ مدینہ فوڈز پروسیڈ کے ایک کروڑ 25لاکھ شیئرز کے مالک بھی ہیں. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے میں دوکنال کارہائشی پلاٹ بھی علی عمران کی ملکیت میں شامل ہیں، علی پروسیڈ ڈیویلپرز، غوث اعظم ڈیویلپرز اور دیگرجائیداد میں بھی ان کا حصہ ہے جبکہ علی فوڈپروسیڈ ڈیویلپرز میں50 لاکھ شیئرز کے مالک علی عمران اور اہلیہ ہیں.
نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ گلبرگ تین میں کروڑوں مالیت کاپلاٹ اور مدینہ فیڈزمل بھی علی عمران یوسف کی ملکیت میں شامل ہے، علی عمران پرپنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کےسی ایف اوسے رشوت لینے کاالزام ہے. یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے داماد کے دست راست اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا 13 کروڑ19 لاکھ روپے علی عمران کو دیئے.
واضح رہے احتساب عدالت نے شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیدادقرقی اور تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا. خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کو متعدد بار طلب کیا گیا تاہم وہ ملک سے فرار ہوگئے، جس کے بعد احتساب عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی کو اشتہاری قرار دے چکی ہے اور جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا تھا.

Print Friendly, PDF & Email
خام تیل کی قیمتیں سال کی کم ترین سطح پر آّگئیں
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی نیب لاہور پر الزامات کی بوجھاڑ
Translate News »