محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

علیم خان کے لندن کے مہنگے علاقوں میں 4 اپارٹمنٹس کا انکشاف
تاریخ :   09-02-2019

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) نیب کی زیرحراست پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کے سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے لندن کے مہنگے علاقوں میں 4 اپارٹمنٹس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب لاہور نے 6 فروری کو علیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل اور آمدن

سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے طلب کیا تھا، جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد علیم خان نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات کی وزارت سے استعفی دے دیا تھا۔انہیں اگلے روز احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 9 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ذرائع کے مطابق دوران تفتیش نیب افسران نے عبدالعلیم خان سے لندن میں ان کی جائیداد سے متعلق بھی سوال کیے گئے اور پوچھا کہ کیا چاروں اپارٹمنٹس ان کے ہیں اور انہیں خریدنے کے لیے پیسا کہاں سے آیا؟ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسران نے علیم خان سے 2005 میں بنائی گئی آف شور کمپنی کی دستاویزات بھی مانگیں جبکہ ان سے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ نیب کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق علیم خان کو پاناما اسکینڈل تحقیقات میں پیش رفت کے تحت آف شور کمپنی، آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔نیب کے مطابق علیم خان نے پارک ویو ہاسنگ سوسائٹی کے سیکریٹری اور رکن اسمبلی ہونے کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔نیب لاہور کے مطابق علیم خان نے پاکستان اور بیرون ممالک میں آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔اعلامیے کے مطابق علیم خان نے لاہور اور مضافات میں اے اینڈ اے کمپنی بنا کر15 سوکنال اراضی بنائی، جس کی خریداری پر انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔دوسری جانب انہوں نے 2005 اور 2006 کے دوران یو اے ای اور برطانیہ میں متعدد آف شور کمنیپاں بھی بنائیں۔نیب اعلامیے کے مطابق علیم خان کی جانب سے ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل بھی کیا گیا جبکہ وہ پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی نہ دے سکے، جس کے پیش نظر انہیں گرفتار کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
غزہ فلسطینی ریلی پر اسرائيلی فوج کی فائرنگ سے2 فلسطینی شہید ، 7 زخمی
وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غصے میں آ گئے
Translate News »