وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

عدالت نے نیب کو کیس کی از سرِ نو تفتیش کرکے رپورٹ 2 ماہ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
تاریخ :   07-01-2019

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت حکومتی نمائندے اور فریقین کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر ملک ریاض کا معاملہ زیر بحث آیا۔۔دوران سماعت ملک ریاض کے

وکیل عدالت میں پیش ہوئے جنھوں نے ملک ریاض کے حق میں کچھ بولنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ملک ریاض کے خلاف بہت مواد ہمارے پاس آیا ہے۔
ہمیں مجبور نہ کریں ہم ملک ریاض کی گرفتاری کا حکم دیں۔بڑے آدمی کو بچانے پوری ٹیم آ جاتی ہے۔سارے ایسے کہتے ہیں جیسے ملک ریاض معصوم ہوں۔کیس کی سماعت میں نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق معاملے پر اٹارنی جنرل انور منصور خان نے بتایا کہ عدالتی حک پر ای سی ایل کے معاملے پر کابینہ کا اجلاس بلایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں تمام ناموں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور ای سی ایل سے متعلق جائزہ کمیٹی کا اجلاس 10جنوری کو ہو گا۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے اب ای سی ایل والے معاملے پر جو بھی ہو گا وہی کریں گے۔عدالت میں بحریہ ٹاؤن کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے سینئیر وکیل فاروق ایچ نائیک کے خلاف آبزرویشن دی ہیں اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے وکلاء کے نام شامل ہوئے تو پھر ایک نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔ساتھ ہی جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ ابھی تو ایک حقائق پر مشتمل انکوائری ہوئی ہے۔
ہم نے اس رپورٹ پر فیصلہ کرنا ہے یہاں کوئی بھی مقدس گائے نہیں ہے۔عدالت نے سماعت میں فریقین کے وکلاء کے دلائل اور جے آئی ٹی کا موقف سننے کے بعد جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کا معاملہ نیب کو بھجوا دیا۔عدالت نے نیب کو کیس کی از سر نو تفتیش کرنے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی نیب کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اس سارے معاملے کی از سر نوتفتیش کرے اور اسے 2 ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔
تفتیش کے بعد اگر کوئی کیس بنتا ہے تو بنایا جائے۔عدالت نے نیب کو بھی ہدایت کی کہ نیب جس کو چاہے بلا سکتا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ جے آئی ٹی اس کیس پر اپنے طور پر کام کرتی رہے اور کوئی چیز سامنے آتی ہے تو نیب کو فراہم کرے۔عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چئیرمین بلاول بھٹو کا نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دے دیا جب کہ بلاول بھٹو کا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے ختم کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت عظمی جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
متحدہ عرب امارات کے ولیعہد دو گھنٹے نہیں بلکہ تین دن تک پاکستان میں رہے, فواد چوہدری
بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل اور جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا حکم
Translate News »