آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

عدالت نے سابق صد ر آصف علی زرداری کو مفرور ملزم قرار دے دیا
تاریخ :   16-08-2018

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) جعلی بنک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپوربنکنگ کورٹ میں پیش ہوئیں۔فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔جب کہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق صد ر

 

آصف علی زرادری مفرور ملزم قرار پائے ہیں۔اور گزشتہ روز گرفتار کیے گئے انوار مجید اور ان کے بیٹوں کو آج راہدرای ریمانڈ پر کراچی منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی اداری( ایف آئی اے )نے جعلی بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کر لیا تھا۔۔عدالت نے اومنی گروپ کے اکاونٹس بحال کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی تشکیل تک جائیدادیں قرق کرنے کا حکم برقرار رکھا ۔

بدھ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاوئنٹس سے منی لانڈرنگ کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اومنی گروپ کے مالک انور مجید، عبد الغنی مجید ، علی کمال ،مصطفی مجید اور ،قمر مجید عدالت میں پیش ہوگئے توان کے وکیل شاہدحامد نے کہاکہ وطن واپسی میں مدد کرنے پر ایف آئی اے کے مشکور ہیں کیونکہ انور مجید اور انکے بچوں کا نام ای سی ایل میں شامل کیاگیاہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ای سی ایل میں صرف انور مجید اور عبد الغنی مجید کے نام ہیں لیکن اب باقی تین بچوں کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کریں گے۔اس پر شاہد حامد نے کہاکہ عدالت کویقین دلاتے ہیں انور مجید اور بچے تحقیقات میں شامل ہوں گے، چیف جسٹس نے کہاکہ یہ لوگ زرداری فریال تالپور اور زین ملک کی طرح تحقیقات کا حصہ نہیں۔آج جے آئی ٹی سے متعلق فیصلہ کریں گے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے علی کمال مجید ،مصطفیٰ ،ذوالقرنین مجید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔تو اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبدالغنی مجیدکو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتارکرلیا گیا۔۔۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پانامہ جے ائی ٹی میں حساس اداروں سے متعلق غلط فہمی تھی میں سمجھتا تھا ایجنسیوں کے نام بعد میں شامل کیئے گئے تھے

Print Friendly, PDF & Email
پی آئی اے افسران نے سی ای او کے خلاف اعلان بغاوت
سوڈان میں کشتی ڈوبنے سے ایک خاتون سمیت 22 طالبعلم ہلاک
Translate News »