جرمنی کے بڑے کار ساز ادارے آؤڈی کو 800 ملین یورو کا جرمانہ     No IMG     اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے رولز آف بزنس کے تحت لیگی اراکین ملک وحید ،یاسین عامر،مرزا جاوید،زین النساء اور طارق گل پر پیراشرف کوایوان سے بے دخل کردیا     No IMG     ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا برطانوی پارلیمنٹیرینز کی دعوت پر پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ     No IMG     آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر ملیں گے :وزیر خزانہ نے قوم کواگلے ہفتے بجلی مہنگی کرنے کی خوشخبر ی سنادی     No IMG     وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بارسلونا میں آمد پر معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایاز عباسی کی جانب سے پر تکلف عشائیہ     No IMG     زینب قتل کیس کےمجرم عمران علی کو پھانسی کی سزا میں معافی ؟پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل دھماکہ خیز خبر آگئی     No IMG     صحافی خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں,امریکی سینیٹر     No IMG     بھارتی پنجاب میں ٹرک اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی     No IMG     فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی     No IMG     غیرملکی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری حکومت نے درآمدی اور پرتعیشن کاروں پر ٹیکس میں بڑی چھوٹ دے دی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے مالکان کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے موجودہ حکومت سے کوئی غیر معمولی توقع نہ رکھیں     No IMG     ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی     No IMG     وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس     No IMG     مد شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کیلئے حکمت عملی تبدیل     No IMG     استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کے نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا۔     No IMG    

عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا
تاریخ :   11-10-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل رضای عابدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصل رضا عابدی کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔اے ٹی سی نے

فیصل رضا عابدی کا 2دن کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے۔
فیصل رضا عابدی کو ہتھ کڑیاں لگا کر انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1میں پیش کیا گیا تھا۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔۔فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ حق اور سچ سامنے آ کر رہے گا۔جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے کہ سچ بول کر ہار جاؤں۔۔فیصل رضا عابدی نے رات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ میری رات ایک کرمنل کے ساتھ گزاری۔
مجھے جیل میں ایک کرمنل کے ساتھ رکھا گیا۔واضح رہے گذشتہ روز سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کیا گیا۔ سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر مقدمہ درج ہے، مقدمہ سپریم کورٹ کے ترجمان کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں گذشتہ روز پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔واضح رہے کہ دو اکتوبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے متعلق مقدمے میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
فیصل رضا عابدی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی کے سامنے پیش ہوئے۔ فیصل رضا عابدی نے عدالت میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر 11 اکتوبر تک ضمانت منظور کرلی۔ سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اوران کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹنگ کو بدترین قرار دے دیا
سابق حکومت میں اختیارات کے غلط استعمال پر سینیٹر مشاہداللہ کو نوٹس جاری
Translate News »