محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

عدالت نے بیوی کو ٹوکے کے متعدد وار کر کے ہلاک کرنے کے جُرم میں دس سال قید کی سزا سُنا دی
تاریخ :   31-10-2018

دُبئی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) عدالت نے ایک نوجوان کو اپنی بیوی کو ٹوکے کے متعدد وار کر کے ہلاک کرنے کے جُرم میں دس سال قید کی سزا سُنا دی ہے۔ 26 سالہ نوجوان کا تعلق افریقی مُلک کیمرون سے ہے، جو ایک کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی نبھا رہا تھا۔ ملزم نے بیوی کو جان سے مارنے کے بعد

اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی بھی کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہوسکا۔
اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں البشرہ پولیس اسٹیشن کو دی گئی تھی۔ عدالت میں ملزم کے ہم وطن گواہ نے بتایا ’’میں ملزم اور اُس کی بیوی کے ساتھ ایک مشترکہ فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔ وقوعے کے روز میں ٹی وی دیکھ رہا تھا کہ ملزم اور اُس کی بیوی کمرے میں آئے۔ اس پر میں فلیٹ سے باہر چلا گیا۔
اس دوران ملزم بیڈ پر لیٹا رہا جبکہ بیوی اپنے موبائل فون پر مصروف رہی۔

تقریباً 45 منٹ بعد میں واپس فلیٹ پر آیا تو دیکھا کہ دروازے پر بہت سے لوگ جمع تھے۔ یہ لوگ مرمت کا کام کرنے والے مزدور تھے۔ یہ لوگ کافی دیر سے دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے، مگر اندر سے کوئی جواب نہ آ رہا تھا۔ میں نے بھی کوشش کی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ اس پر عمارت کے ایک گارڈ نے دُوسری چابی کی مدد سے دروازہ کھولا۔ جب ہم اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ ملزم زخمی حالت میں فرش پر پڑا تھا۔
جبکہ اُس کی بیوی خون میں لت پت بے حِس و حرکت دکھائی دے رہی تھی۔ مجھے حیرانی اس بات پر تھی کہ وہ دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے تھے، میں نے اُنہیں کبھی لڑائی جھگڑا کرتے نہیں دیکھا تھا۔‘‘ جبکہ ایک پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ یہ واقعہ دُبئی العین روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا۔ جس وقت پولیس وہاں پہنچی تو بلڈنگ کا سیکیورٹی سٹاف اور طبی امداد کا عملہ بھی وہیں تھا۔
کمرہ اور دیواریں خون کے چھینٹوں سے بھری ہوئی تھیں۔ خاتون مُردہ حالت میں تھی جبکہ اُس کے خاوند کے پیٹ پر گہرے زخم کا نشان تھا جس میں سے خُون رِس رہا تھا۔ ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اُس کی سرجری کے باعث اُس کی جان بچا لی گئی۔ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنی بیوی کو قتل کرنے کا انکشاف کر لیا۔ جس پر عدالت نے ملزم کو دس سال قید کی سزا سُنا دی۔ ملزم کو سزا کی مُدت پُوری ہوتے ہی ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی مہم زور پکڑ گئی
سپریم کورٹ نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو طلب کرلیا
Translate News »