وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG    

عثمان ڈار کو اپنا پینل لانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ مجھے ایسا نہیں کرنے دیا جارہا،فردوس عاشق اعوان
تاریخ :   18-06-2018

سیالکوٹ(ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) :ٹکٹ ملنے کے باوجود فردوس عاشق اعوان پارٹی قیادت سے نالاں ہیں۔سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مجھے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عثمان ڈار کو اپنا پینل لانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ مجھے ایسا نہیں کرنے دیا جارہا۔ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بہت بڑے بڑے سیاسی ناموں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی جن میں سے بہت سے سیاسی نام ایسے تھے جو یہ محسوس کر چکے تھے کہ تحریک انصاف سے سیاسی وبستگی کے علاوہ کوئی بھی جماعت انکے سیاسی مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ایسے لوگوں میں سے بڑی تعداد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا۔یہ لوگ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل سے ناامید ہو چکے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں صرف اس لئیے آئے تھے کہ انکی سیاسی ساکھ بنی رہ سکے۔انہی میں سے ایک سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی تھیں جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت تو اختیار کر لی لیکن ٹکٹ کے حصول کے لیے انہیں ڈار برادران کا سامنا کرنا تھا۔ڈار برادران اور فردوس عاشق اعوان میں مخاصمت پہلے روز سے جاری تھی اور بیچ میں ایسی خبریں بھی آرہی تھیں کہ فردوس عاشق اعواننے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم بعد میں فردوس عاشق اعوان نے ان خبروں کی تردید کر دی۔ٹکٹوں کی تقیسم کا معاملہ آیا تو پہلے فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ نہ ملنے کی خبریں آئیں تاہم اگلے دن ہی فردوس عاشق اعوان کو این اے 72 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔تازہ ترین تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق ملنے کے باوجود پارٹی قیادت سے نالاں ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مجھے امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔عثمان ڈار کو صوبائی سیٹوں پر پینل بنانے کی مکمل اجازت دے دی گئی ہے جبکہ مجھے میرے نیچے صوبائی حلقوں میں پینل کی سلیکشن کی اجازت نہیں دی جا رہی۔یا درہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما علی محمد بھی کوہاٹ سے اسی بنیاد پر الیکشن لڑنمے سے انکار کر چکے ہیں کہ انکو انکا مرضی کا پینل سلیکٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔مزید یہ کہ فردوس عاشق اعوان کا بھی یہی مسئلہ رہا ہے جس کے باعث انکو ٹکٹ بھی تاخیر سے جاری کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
سید مراد علی شاہ نے کینیڈین شہریت رکھنے کی تردید کردی
سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دے دی
Translate News »