پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

اعتزاز احسن سابق وزیراعظم نواز شریف سے معافی مانگیں تو صدارتی اٴْمیدوار کی حیثیت سے حمایت کرنے پر غور کیا جائیگا ،ْپرویز رشید
تاریخ :   24-08-2018

راولپنڈی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اعتزاز احسنپہلے اڈیالہ جیل میں آکرسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز سے متعلق اپنے الفاظ پر معافی مانگیں

تو ان کے صدارتی اٴْمیدوار کی حیثیت سے حمایت کرنے پر غور کیا جائیگا ،ْالیکشن میں ہارنے کے بعد چوہدری نثار سے متعلق سوالات کے جواب دینے بند کر دیئے ہیں ،ْ نوازشریف سے چوہدری نثار کی ملاقات کی کوشش بارے علم نہیں ۔راولپنڈی میں صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدارتی اٴْمیدوار کون ہوگا جس پر پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی نے فی الحال صدارتی اٴْمیدوار کے نام کو حتمی شکل نہیں دی ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بات چیت جاری ہے تاکہ ایک متفقہ اٴْمیدوار سامنے لایا جاسکے۔

ایک اور سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ اعتزاز احسن پہلے اڈیالہ جیل آکر نواز شریف سے اپنے الفاظ پر معافی مانگیں، تو پھر ان کے صدارتی اٴْمیدوار کی حیثیت سے نام پر غور کریں گے۔

چوہدری نثار اور نواز شریف کی ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہا کہ یہ بات ان کے علم میں نہیں ہے تاہم اگر اس قسم کی کوئی صورت تھی بھی تو اس کا جواب متعلقہ افراد ہی دے سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کے بعد انہوں نے چوہدری نثار سے متعلق سوالات کے جواب دینا بند کردیئے ہیں کیونکہ پاکستان کی عوام نے چوہدری نثار کو حالیہ انتخابات میں مسترد کردیا ہے۔ان سے سوال کیا گیا کہ نواز شریف کو قید کے دوران آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی اور سماجی امور انجام دینے سے روکا جارہا ہی جس پر پرویز رشید نے کہا کہ سب سے بڑی نا انصافی کسی بھی شخص کیلئے اس کی آزادی کو ختم کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے نواز شریف،، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر قیدی رہنماؤں کا نام لے کر کہا کہ ان کے ساتھ یہ نا انصافی ہوچکی ہے کہ انہیں ان کی آزادی سے محروم کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان یہ کوشش کررہے ہیں کہ نواز شریف سمیت قید دیگر رہنماؤں کو آزادی دلواسکیں تاکہ وہ آزادی کے ساتھ پاکستان کی سیاست میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی ناساز صحت کے حوالے سے گزشتہ سال جون میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں جس کے بعد علاج ممکن نہیں جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اعتزاز احسن کی جانب سے کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔19 اگست 2018 کو پی پی پی نے معروف وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامز کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صدرِ مملکت کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے ،ْ نئے مملکت صدر کے لیے 4 دستمبر کو انتخاب ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
ڈسکہ۔، تیزرفتار کار کی درخت سے ٹکر ، 4 افرادجاں بحق، 2زخمی
سلیم صافی نےسابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق اپنے دعووں کے ثبوت پیش کردئے
Translate News »