وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

عالمی طاقتوں کا سعودیہ سے خاشقجی کے قتل کے بارے میں مکمل تحقیقات اور ٹھوس جوابات کا مطالبہ
تاریخ :   22-10-2018

برطانیہ/ جرمنی/یورپی یونین ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) اور دیگر عالمی طاقتوں کے بعد امریکہ نے بھی سعودی صحافی جمال خاشقجی کی سعودی عرب کے قونصل خانے میں بہیمانہ قتل پر سعودی عرب سے مکمل تحقیقات اور پُراسرار موت پر اٹھنے والے سوالات کے ٹھوس جوابات کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے مجرمانہ قتل کے بارے میں سعودی اعتراف پر اپنے اولین بیان سے انحراف کرتے ہوئے برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین کے موقف کے ساتھ کھڑے ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قونصل خانے میں جمال خاشقجی پر کیا بیتی اس کی تفصیلات سے دنیا کو آگاہ کیا جائے، یہ کب، کہاں اور کیسے ہوا؟ یہ سب کچھ سامنے آنا چاہیے اور ہم حقیقت سے تھوڑی ہی دوری کے فاصلے پر ہیں۔
سعودی عرب میں 18 شہریوں کی گرفتاری اور انٹیلی جنس افسران کی معطلی جیسے سعودی اقدامات پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مزید اقدامات کی ضرورت ہے، یہ تو محض پہلا قدم ہے جو کہ مثبت ہے ہمیں اس سے اچھی امیدیں وابستہ کرنا چاہئیں، ادھرجرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے سعودی عرب کے وضاحتی بیان اور اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کی موت کے ذمہ داروں کو جواب دینا پڑے گا، جس کے لیے شفاف تحقیقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس بیان کے ساتھ ہی جرمنی نے اپنے اسلحے کے سب سے بڑے خریدار سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر برطانیہ نے بھی سعودی عرب سے شفاف تحقیقات اور غیر واضح صورت حال پر اُٹھنے والے سوالات کے جوابات دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی کی پُراسرار موت کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزائیں بھگتنا ہوں گی اور مکمل تحقیقات کے بغیر سعودیہ و برطانیہ کے درمیان تعلقات دیرپا اور مستحکم نہیں رہ سکتے۔
یورپی یونین کے ممالک نے بھی سعودی عرب سے شفاف، قابل اعتماد اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
مقبوضہ کشمیرمیں 9 کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال
نائجیریا کہ قدونہ صوبے میں 2 گروہوں کے درمیان جھڑپ میں 55 افراد ہلاک جبکہ بھاری تعداد میں زخمی ہوگئے
Translate News »