دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

عالمی سطح پر دفاعی اخراجات میں گزشتہ برس سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ، چین اور سعودی عرب اس میں سر فہرست رہے۔
تاریخ :   03-05-2018

سویڈن ( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) سے تعلق رکھنے والے ایک تحقیقاتی ادارے کے مطابق سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر دفاعی اخراجات میں گزشتہ برس سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ، چین اور سعودی عرب اس میں سر فہرست رہے۔ اسٹوکہولم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں عالمی دفاعی اخراجات 17 کھرب 30 ارب ڈالر تک رہے جو 2016 کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ تھے۔

ایس آئی پی آر آئی کے مطابق ان کے اعداد و شمار میں تنخواہیں، آپریشن کے اخراجات، ہتھیاروں کی خریداری، تحقیقات اور ترقی کے ساز و سامان کو شامل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ان اخراجات میں امریکہ 6 کھرب 10 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا اور امریکہا نے عالمی دفاعی اخراجات کا 35 فیصد خرچ کیا جبکہ اس کے دفاعی بجٹ میں رواں سال اضافے کا بھی امکان ہے۔

ایس آئی پی آر آئی کے مطابق اس فہرست میں چین دوسرے نمبر پر رہا اور اس نے 2 کھرب 28 ارب ڈالر خرچ کیے اور 2016 کے مقابلے میں اپنے اخراجات میں 12 ارب ڈالر کا اضافہ کیا۔

سویڈش ادارے کی 2017 کی فہرست میں سعودی عرب نے روس کو پیچھے چھوڑدیا اور جس نے گزشتہ برس دفاعی اخراجات پر 69 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔

روس کی بات کی جائے تو حقیقی معنوں میں اس کے اخراجات میں 20 فیصد تک کمی ہوئی اور یہ 66 ارب 30 کروڑ ڈالر رہے اور یہ 1998 کے بعد روس کی پہلی تنزلی ہے، جس کی وجہ تیل کی قیمتوں میں کمی بتائی گئی ہے۔

اس فہرست کے مطابق ہندوستان 5ویں نمبر پر  ہے، جس نے دفاعی اخراجات پر 64 ارب ڈالر خرچ کیے، اس کے بعد فرانس نے 57 ارب 80 کروڑ ڈالر، برطانیہ نے 47 ارب 20 کروڑ ڈالر، جاپان نے 45 ارب 40 کروڑ ڈالر جرمنی نے 44 ارب 30 کروڑ ڈالر جبکہ جنوبی کوریا نے 39 ارب 20 کروڑ ڈالر خرچ کیے اور دنیا کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکہ نے برازیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات منقطع کردیئے
مقبوضہ کشمیر دنیا کے ان خطرناک مقامات میں شامل ہے جہاں پریس اور میڈیا سے وابستہ افراد انتہائی مشکل حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »