آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے     No IMG     نیازی صاحب کی نااہلی نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا,مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف     No IMG     ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت     No IMG     آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات     No IMG     سمندر میں تیل، گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ڈرلنگ روک دی گئی, ندیم بابر     No IMG     شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں اسرائیل کا ڈرون کو مار گرایا     No IMG     لالہ موسی میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک     No IMG     ملک چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا,وزیراعظم عمران خان     No IMG     عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ     No IMG     بارسلونا قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا     No IMG     کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی     No IMG     امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کردی     No IMG     بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ     No IMG     ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق     No IMG    

عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا
تاریخ :   17-04-2019

لاہور (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) آئی ایم ایف کی ناقابل قبول شرائط کی تفصیلات سامنے آگئیں، عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار عارف نظامی کی جانب سے دعویٰ کیا

گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کی فراہمی کیلئے پاکستان کے سامنے ناقابل قبول شرائط رکھ دی ہیں۔
عارف نظامی کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی نااہلی کے باعث آئی ایم ایف نے قرض فراہمی کی شرائط مزید سخت کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہے کہ اگر قرضہ چاہیئے ہے تو جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
عارف نظامی کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی یہ شرائط پاکستان کیلئے ناقابل قبول ہیں، پاکستان ان شرائط کو کبھی پورا نہیں کرے گا۔

عارف نظامی کا مزید کہنا ہے کہ نااہلی کا مظاہرہ کرنے پر وزیر خزانہ اسد عمر سے آئی ایم ایف پیکج ملنے سے قبل ہی وزارت واپس لے لی جائے گی۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے قرض کے حصول کیلئے معاملات وزیر خزانہ کی نااہلی کے باعث خراب ہوئے، اس باعث وزیراعظم عمران خان ان سے سخت ناخوش ہیں۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اسد عمر کے متبادل کیلئے کئی نام زیر گردش ہیں۔
ان ناموں میں شوکت ترین اور عمر ایوب خان کا نام زیادہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم وزیراعظم کیلئے یہ نام قابل قبول نہیں ہیں، اسی لیے وزیر خزانہ کی تبدیلی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ عارف نظامی مزید کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے کے باعث پیدا ہونےوالی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق تحریک انصاف کو حکومت میں آتے ہی آئی ایم ایف سے قرض حاصل کر لینا چاہیئے تھا۔
اس حوالے سے اسد عمر دعویٰ کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو نرم کروانے کیلئے حکومت نے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ تاہم اسد عمر کی یہ بات غلط ثابت ہوئی ہے کہ اور اب آئی ایم ایف کی شرائط مزید سخت ہو گئی ہیں۔ آئی ایم ایف اب پاکستان کو اگلے مالی سال کے بجٹ سے قبل قرض دینے کیلئے تیار نہیں ہو رہا ہے۔ حکومت اگلے بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرے گی تو پاکستان کو قرضہ ملے گا۔ یہ سب وزیر خزانہ اسد عمر کی نااہلی کے باعث ہوا ہے، تاہم وزیراعظم کو فی الحال اسد عمر کا کوئی بہتر متبادل نظر نہیں آ رہا، اس لیے وزیر خزانہ کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ
امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ
Translate News »