آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سےملاقات     No IMG     تحریک انصاف ملک کو حقیقی حقیقی فلاحی ریاست اور نچلے طبقے کو اوپر لائیں گے:وزیر اعظم عمران خان     No IMG     صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ     No IMG     برٹش ائیر ویز جون 2019ءمیں پاکستان سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان     No IMG     ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا,وزیر خارجہ     No IMG     چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور ترک صدر کے مابین ملاقات     No IMG     سعودی عرب نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی سینیٹ کی قرارداد کو مسترد کردیا     No IMG     سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فردجرم عائد کر دی     No IMG     مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت پراحتجاجی مارچ     No IMG     چیف جسٹس آف پاکستان کا دورہ تُرکی ,تُرک کمپنی نے ڈیمز فنڈ میں عطیہ دے دیا     No IMG     وینزویلا سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نوجوان لڑکی نے ملکہ حسن کا ٹائٹل جیت لیا     No IMG     حزب اللہ کی ايک اور سرنگ دريافت ,اسرائیلی فوج کا دعوی     No IMG     عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کا استعمال کریں،وزیراعظم     No IMG     سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی     No IMG     رشوت کا سب سے بڑا ناسور پٹواری ہیں, چیف جسٹس     No IMG    

طالبان کے ساتھ لڑائی میں افغان بارڈر پولیس کے کم ازکم 15 اہل کار ہلاک
تاریخ :   11-10-2018

کابل ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) طالبان کے ساتھ لڑائی میں افغان بارڈر پولیس کے کم ازکم 15 اہل کار ہلاک ہو گئے۔خبررساں ادارے روئیٹرز کی رپورٹ میں ایک افغان عہدے دار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں قندوز کے ضلع قلعہ ذال کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان

جنگجوؤں کے حملے میں ہوئیں۔عہدے دار کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع وردک میں بھی لڑائی جاری ہے جہاں سرکاری دعوے کے مطابق 21 طالبان مارے گئے ہیں۔طالبان کے حملوں میں اضافہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب انتخابات قریب آ رہے ہیں۔ طالبان یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ الیکشن میں خلل اندازی کے لیے مسلح حملے کریں گے۔افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کی صوبائی کونسل کے ایک رکن امرالدین ولی نے بتایا کہ قلعہ ذال کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں بارڈر پولیس کے 15 اہل کار ہلاک ہو گئے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہل کاروں کی تعداد 25 ہے جب کہ 8 اہل کار زخمی بھی ہوئے۔تشدد کی تازہ کارروائیاں قندوز پر طالبان کے دباؤ میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس شہر پر طالبان 2015 اور 2016 میں مختصر مدت کے لیے قبضہ کر چکے ہیں، تاہم اب یہ شہر ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ خیال کیا جاتا ہے۔ لیکن شہر کے اطراف کے علاقوں پر شورش پسندوں کا قبضہ ہے۔اس سے قبل افغان فورسز نے جسے فضائی مدد حاصل تھی ایک کارروائی میں کم از کم 21 طالبان کو ہلاک کر دیا جن میں ان کا ایک کمانڈر بھی شامل تھا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان 20 اکتوبر کے انتخابات میں رخنہ ڈالے کے لیے اکھٹے ہو کر منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری
عمران خان نیازی کو یقین ہی نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں, بلاول بھٹو
Translate News »