مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

ضمنی الیکشن سے قبل چوہدری نثار کی دھماکے دار انٹری ، سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی
تاریخ :   13-10-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )چوہدری نثار الیکشن میں شکست کے بعدلندن گے جہاں پر انکے گردے کا آپریشن ہوگیا اور بیگم کلثوام نواز کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کی اس کے علاوہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی ہے تاہم ابھی ملک میں ضمنی انتخابات ہورہے ہے تو

چوہدری نثار الیکشن سے ایک روز قبل دھماکے دار انٹر ، جس کی وجہ سے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئیتفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے بعد ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا، 14 اکتوبر کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے 35 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر 11 لاکھ 75 ہزار 832 ووٹرز حق رائے استعمال کریں گے۔ضمنی الیکشن 2018 صرف ایک دن کی دوری پر رہ گیا، الیکشن کمیشن نے بھی تیاریاں مکمل کرلیں۔ لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ضمنی الیکش کے لیے 12 لاکھ 14 ہزار بیلٹ پیپرز چھاپے گئے جبکہ کل 11 لاکھ 75 ہزار 832 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔لاہور میں ضمنی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹرز کی تعداد حلقہ این اے 124 میں ہے جہاں پر5 لاکھ 35 ہزار 172 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ عمران خان کی خالی کردہ نشست این اے 131 میں ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 677 ہے۔سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی خالی کردہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں پی پی 164 میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 906 جبکہ پی پی 165 میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 77 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 881 پولنگ اسٹیشنز قائم کیےجائیں گے، جن میں 632 پولنگ اسٹیشنز 632 جبکہ 150 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے۔اسلام آباد سے حلقے این اے 53 میں ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے اور یہاں 11 امیدوار مد مقابل ہیں، حلقے میں ایک بار پھر اصل مقابلہ تحریک انصاف اور نون لیگ کے درمیان ہے۔ تحریک انصاف کے علی نواز اعوان اور مسلم لیگ ن کے وقار احمد امیدوار ہیں، یہ حلقہ وزیراعظم عمران خان کے نشست چھوڑنے پر خالی ہوا تھا۔این اے 60 راولپنڈی میں ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے، یہ حلقہ شیخ رشید کے نشست چھوڑنے پر خالی ہوا، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں جبکہ ان کا مقابلہ نون لیگ کے سجاد خان سے ہوگا، مجموعی طور پر حلقے میں امیدواروں کی کل تعداد9 ہے۔این اے 63 ٹیکسلا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے جبکہ یہاں 5 امیدوار قومی اسمبلی کی نشست کے لیے مد مقابل ہیں۔ یہاں تحریک انصاف کے منصور حیات خان اور ن لیگ کے عقیل ملک کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ یہ نشست وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے دو نشستیں جیتنے کے بعد چھوڑی تھی۔ انہوں نے چوہدری نثار علی خان کو شکست دی تھی۔ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندار اور باہر تعینات ہوں گے جس کے لیے فوجی افسران کو مجسریٹ کے درجہ اول کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ لاہور کےضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان سے ہوگا جبکہ این اے 124 میں پی ایم ایل این کے شاہد خاقان عباسی کے مدمقابل غلام محی الدین ہونگے۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 164 میں پی ٹی آئی کے عمر یوسف کا مقابلہ ن لیگ کے سہیل شوکت بٹ جبکہ پی پی 165 میں ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر کا مقابلہ تحریک انصاف کے میاں منشاء سندھو سے ہوگا، الیکشن مہم ختم ہو گئی، حکومت کے خلاف نواز لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہو گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
جمہوریت ہی پاکستان کےلئےبہترین نظام ہے,چیف جسٹس میاں ثاقب نثار
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث اہم ترین شخصیت کوگرفتار
Translate News »