چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی تو اے ٹی ایم بند ہو گئی اس لئے انکو جہانگیر ترین کی بحالی کی زیادہ ضرورت ہے‘
تاریخ :   01-02-2018

لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)  صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی تو اے ٹی ایم بند ہو گئی اس لئے انکو جہانگیر ترین کی بحالی کی زیادہ ضرورت ہے‘ نااہلی مدت ختم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے مدت کا فیصلہ عدالت کرے گی ‘پارلیمنٹ کو اختیار ہے کہ وہ فیصلہ کرسکتی ہے آئین میں ترمیم کرسکتی ہے اس فیصلے کے پہلے اور بعد میں بھی ترمیم کی جا سکتی ہے‘ بابر اعوان جیسے کرپٹ اور بد بخت شخص جس نے ججز کو بیچا اس نے بھی غیر مشروط معافی سے استفادہ کیا ہوا ہے مگر عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کے معاملے میں اپنی عمدہ روایت سے ہٹ کر فیصلہ دیا ہے ‘عدالتی فیصلوں پر تنقید کرنا ہر شہری کا آئینی اورجمہور ی حق ہے ‘شیخ رشید پنڈی کا شیطان ہے ،لاہوریوں نے شیطان کی آواز پر توجہ نہ دی اور راندھے درگاہ ہو گیا اور اب وہ مستعفی ہونے سے بھی دوڑ گیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جس شخص نے بھی عدالت سے غیرمشروط معافی مانگی اسے معاف کردیا گیا لیکن نہال ہاشمی کے کیس میں اس عمدہ روایت سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔اگر ججز کے نام پر پیسے لینے اور سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر کھڑے ہو کر عدلیہ کا مذاق اڑانے والابابر اعوان اس سے استفادہ کر سکتا ہے تو نہال ہاشمی کو بھی معاف کیا جاسکتا تھا۔عدالتی فیصلوں پر گفتگو اور تنقید کرنا عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے، ہم نے سپریم کورٹ کے معزز ججز کی ذات کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا۔انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان قابل وکیل تھے ، کئی ججز صاحبان سے اس وقت سے تعلق ہے جب وہ وکالت کی پریکٹس کرتے تھے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ مختلف کیسوںمیں میرے وکیل رہے ہیں لیکن ہم نے کبھی بھی ان کی ذات کے حوالے سے گفتگو نہیں کی ۔عوام عدالتی فیصلوں پر تنقید اور ان سے عدم اتفاق کر سکتے ہیں ۔ کیا سپریم کورٹ نے خود اپنے ایک فیصلے کو دوسرے فیصلے میں غلط نہیں کہا ۔ مشرف کے ’’کُو‘‘ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جبکہ اسی پر 17رکنی بنچ کا بھی فیصلہ ہے جس میں پہلے فیصلے کو غلط قرار دیا گیا ، کیا ڈوگر کورٹ سپریم کورٹ نہیں تھی کیا ان کے فیصلوں کو ہدف تنقید نہیں بنایا گیا بلکہ کالعدم قراردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف 28جولائی کے فیصلے پر عمل نہ کرتے تو یہ توہین عدالت ہوتا لیکن اس فیصلے کی مصدقہ کاپی ملنے سے قبل نواز شریف نہ صرف استعفیٰ دیا بلکہ وزیر اعظم ہائوس بھی خالی کر دیا۔دوسری طرف عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا گیا لیکن میں ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اس نے پاکپتن میں کیا گند ڈالا ، تیس تیس سالوں سے بسنے والے گھر اجاڑ دئیے اور شیطانیت پھیلائی ،کیا بابر اعوان نے پنجاب بینک لوٹنے والے ڈاکوئوں سے دبئی میں کروڑوں روپے نہیں لئے ۔انہوںنے کہا کہ راولپنڈی کا ایک بے شرم انسان ڈھٹائی کے ساتھ کسی قابل نہ رہا ،پنڈی والے اس شیطان کو ایسا قید کریں گے کہ اسے لگ پتہ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی مدت ختم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے ،مدت کا فیصلہ عدالت کرے گی ،پارلیمنٹ کو اختیار ہے کہ وہ فیصلہ کرسکتی ہے ،آئین میں ترمیم کرسکتی ہے اس فیصلے کے پہلے اور بعد میں بھی ترمیم کی جا سکتی ہے ،ابہام دورکرنے کیلئے عدالت پارلیمنٹ سے بات کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تو اے ٹی ایم بند ہو گئی ہے اس لئے جہانگیر ترین کی بحالی کی زیادہ ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سے ملاقات
خیبر پختونخوا کی خودمختار، پیشہ ور اور غیرسیاسی پولیس کا پنجاب اور سندھ پولیس سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا ،ْعمران خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »