جرمنی کے بڑے کار ساز ادارے آؤڈی کو 800 ملین یورو کا جرمانہ     No IMG     اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے رولز آف بزنس کے تحت لیگی اراکین ملک وحید ،یاسین عامر،مرزا جاوید،زین النساء اور طارق گل پر پیراشرف کوایوان سے بے دخل کردیا     No IMG     ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا برطانوی پارلیمنٹیرینز کی دعوت پر پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ     No IMG     آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر ملیں گے :وزیر خزانہ نے قوم کواگلے ہفتے بجلی مہنگی کرنے کی خوشخبر ی سنادی     No IMG     وزیر اعلی گلگت بلتستان کی بارسلونا میں آمد پر معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ایاز عباسی کی جانب سے پر تکلف عشائیہ     No IMG     زینب قتل کیس کےمجرم عمران علی کو پھانسی کی سزا میں معافی ؟پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل دھماکہ خیز خبر آگئی     No IMG     صحافی خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں,امریکی سینیٹر     No IMG     بھارتی پنجاب میں ٹرک اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی     No IMG     فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی     No IMG     غیرملکی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری حکومت نے درآمدی اور پرتعیشن کاروں پر ٹیکس میں بڑی چھوٹ دے دی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے مالکان کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے موجودہ حکومت سے کوئی غیر معمولی توقع نہ رکھیں     No IMG     ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کی تعلیمی ڈگری جعلی نکلی     No IMG     وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس     No IMG     مد شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کیلئے حکمت عملی تبدیل     No IMG     استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کے نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا۔     No IMG    

شہباز شریف کی طبیعت خراب، بلڈ پریشر بڑھ گیا
تاریخ :   12-10-2018

لاہور ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب حوالات میں قید مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ شہباز شریف کو بلڈ پریشر بڑھ گیا اور معدے میں سوزش کی تکلیف ہوئی۔ ذرائع کے

مطابق نیب نے شہباز شریف کے معائنے کے لیے میڈیکل ٹیم کو طلب کیا جنہوں نے شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور نیب حوالات میں قید ہیں۔ شہباز شریف اپنی گرفتاری کا صدمہ بظاہر برداشت نہیں کر سکے اور یہی وجہ ہے کہ وہ راتوں کو صحیح سو بھی نہیں پاتے۔شہباز شریف کو رات کے اوقات میں نیند نہ آنے کی بیماری انسومنیا ہے اور اس کے ساتھ شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی میں درد کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رات کو نیند نہ آنے کی بیماری یعنی انسومنیا کے شکار افراد کے لئے رات کی نیند ایک بڑا مسئلہ ہوتی ہے۔ ،ایسے 90 فیصد افراد خواب آور گولیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ نیب کورٹ سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حوالات منتقل کیے گئے شہباز شریف کے لئے حوالات میں رات گزارنا انتہائی مشکل کام بن چکا ہے۔ شہباز شریف روایتی سیل میں ہیں اور دروازے پر لوہے کی سلاخیں ہیں۔
شہباز شریف اپنی گرفتاری سے انتہائی دلبرداشتہ ہیں اور سلاخوں کے پیچھے دیواروں کو گھورتے رہتے ہیں ، شہباز شریف زیادہ وقت خاموش رہتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف اپنی نیند پوری کرنے کی غرض سے دن کے اوقات میں بھی خواب اور گولیوں کا استعمال کرتے تھے تاکہ دن کے کچھ لمحات پُرسکون نیند لے سکیں۔ لیکن حوالات میں قید اور نیند سے محروم ہونے کی وجہ سے شہباز شریف کی طبیعت خراب رہتی ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 5 اکتوبر کو صاف پانی کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے پر آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ جس کے بعد 6 اکتوبر کو نیب نے انہیں احتساب عدالت کے سامنے پیش کر کے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
برطرف جج شوکت عزیز نے اپنی برطرفی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
مصر کی عدالت نے 2016 اور 2017 میں چرچ پر ہونے والے حملوں کے الزام میں 17 افراد کو سزائے موت سنادی
Translate News »