گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

شہباز شریف نے رانا مشہود کے بیان کا نوٹس لے لیا
تاریخ :   03-10-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے رانا مشہود کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف العزیزیہ اسٹل ملز ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور

سوالات کرنا شروع کر دیئے تاہم اس موقع پر رانا مشہود کے بیان پر کیے گئے سوال پر نوازشریف نے انتہائی حیران کن جواب دے کر صحافیوں کو بھی سوچ میں ڈال دیا۔کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ رانا مشہود کے بیان پر آپ کیا کہیں گے، جس پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس پر نوٹس لے چکے ہیںاس موقع پر سابق وزیراعظم نے ایک شعر پڑھ کر اس کا دوسرا جواب بھی دیاغالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے، بیٹھیں ہیں ہم تہیہ طوفاں کیے ہوئےپیشی کے موقع پر نواز شریف نے صحافیوں کو کہا میرا ذہن کسی اور کیفیت میں ہے اور آپ مجھ سے سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں،صحافی نے سوال کیا، رانامشہود کا بیان پارٹی پالیسی تھی یا کچھ اور جس پر انہوں نے کہا آپ اس بارے میں بہتر جانتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز رانا مشہود نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ دو ماہ بہت اہم ہیں، پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ڈلیور نہیں کر پائی اور یہ بھی احساس ہورہا ہے کہ انتخابات میں جو ہوا غلط ہوا۔رانا مشہود نے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ انہیں سمجھ آگئی ہے کہ شہباز شریف ہی بہتر چوائس تھے۔ الیکشن میں جیتنے والی جماعت کو گھوڑا سمجھا گیا لیکن وہ خچر نکلی۔رانا مشہود کا وضاحت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کسی ڈیل کی بات نہیں کررہے۔ اداروں کے درمیان جو گفتگو ہوتی ہے اس کی بنیاد پر بات کر رہا ہوں کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ رانا مشہود کے بیان سے (ن) لیگ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا مشہود کا بیان قابل حیرت اور باعث تعجب ہے، ان سے جواب طلب کیا جارہا ہے۔ادھر دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا مشہود کو کیا پتہ کہ کیا مذاکرات ہوئے؟ رانا مشہود سے زمینوں پر قبضے سے متعلق پوچھا جائے یا تھانیداروں اور پٹواریوں سے متعلق پوچھا جائے،انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کے کچھ بھی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےبعد ازاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کے بیان پر پاک فوج کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ان کے بیان کو بے بنیاد اور افسوسناک قرار دیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے۔
ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ملکی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر محمدحفیظ نے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم کوجوائن کرلیا
گوجرانوالہ میں نوشہرہ روڈ پرشہریوں نے سات سالہ بچی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی
Translate News »