چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

شہبازشریف کا حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
تاریخ :   17-09-2018

لاہور ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) شہبازشریف نے حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلیف کے نام پر ووٹ لینے والوں نے غریبوں سے ریلیف چھین لیا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے دھوکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں میں ملکی تاریخ کا سب زیادہ اضافہ کیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں صرف تجربات ہو رہے ہیں۔ گھریلو صارفین کیلئے 15 سے 30 فیصد گیس مہنگی کی گئی۔ حکومت نے صنعتکاروں کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ہے۔اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسدعمرکی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے ساتھ اس کے سلیب میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ویڈیودیکھنے کیلئے پلے کابٹن دبائیںکمیٹی نے ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس کم کرکے 10 فیصد کر دیا ہے اور جس سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگی۔گیس قیمتوں پر اضافے پر وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا تھا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے جبکہ امیر ترین طبقے کیلئے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور نے کہا کہ 2013ء میں گیس کمپنیاں منافع پر چل رہی تھیں۔ جبکہ 2018ء میں گیس کمپنیوں کو 152 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔ گیس نیٹ ورک پر پورے پاکستان میں 23 فیصد لوگ ہیں
انہوں نے کہا کہ دو گیس کمپنیز کو 352 ارب روپے کا خسارہ ہے۔ ایکسپورٹ کمپنی کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ریلیف دیا ہے۔چوہدری غلام سرور نے کہا کہ گیس بلوں میں مجموعی طور پر 20 سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ عام آدمی کیلئے گیس میں 10 سے 15 روپے اضافہ کیا گیا۔ 100 کیوبک میٹر والے کا بل 480 روپے تھا، اب وہ بل 551 روپے ہوگا۔ جبکہ عام آدمی کیلئے 23 روپے فی ماہ گیس میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح 50 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے پر بل 252 تھا جو اب بڑھ جائے گا۔ یعنی جو 252روپے کا بل دے رہا تھا اب وہ 275 روپے بل دے گا۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ایک ہزار 900 روپے گیس کا بل دینے والا 2 ہزار سے زیادہ بل ادا کرے گا۔چوہدری غلام سرور نے کہا کہ ایل پی جی پر تمام ٹیکس ختم کر کے 10 فیصد جی ایس ٹی لگایا ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی ایل پی جی پرانحصار کرتی ہے تاہم ایل پی جی کی قیمت 1600 سے کم ہو کر 1400 روپے ہوجائے گی۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے انڈسٹری سیکٹر آپریشنل ہوگا جس سے 5 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ گیس کے نرخوں سے متعلق سلیب تین سے بڑھا کر سات کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا۔ گیس کی قیمت میں زیادہ اضافہ بڑے صارفین کیلئے کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم چوہدری غلام سرور نے مزید کہا کہ پہلے پنجاب کا صارف مہنگی گیس خرید رہا تھا۔ صارفین کیلئے گیس کی تیسری سلیب میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گیس کی قیمت میں پہلے دو سلیب پر 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
افغانستان نے پانچ مرتبہ کی ایشین چمپئن سری لنکا کو 91 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا
پیپلزپارٹی نے کل تک حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیشن بنانے کیلئے حکومت کو ڈیڈلائن دے دی
Translate News »