شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم     No IMG     عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق     No IMG     جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔     No IMG     ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم     No IMG     مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔     No IMG     قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات     No IMG     پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا     No IMG     پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں     No IMG     حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی     No IMG     پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی     No IMG     امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی     No IMG     موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم     No IMG     پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید     No IMG    

شوبز

  • اداکارہ ویناملک نے تہلکہ خیز اعلان کردیا

    کراچی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )   بھارتی پروگرام بگ باس سے شہرت پانیوالی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیااور انکشاف کیا کہ ایک لڑکی ہونے کے ناطے وہ جو کچھ قربان کرسکتی تھیں کیا لیکن پھر جو تلخیاں آئیں ، ایک وقت تک وہ سب لوگوں کے سامنے تھیں لیکن اس کے بعد کے معاملات کو میں کبھی میڈیا پر لے کر آنا نہیں چاہتی تھی۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ویناملک نے بتایاکہ ” اپنے کیریئر کے دوران میں نے ٹی وی ، فلم ، ممیکری، پیروڈی اور شادی بھی کرلی ، اب کوئی تمنا نہیں رہ گئی کہ کوئی چیز نہیں کی ۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے استفسار کیا کہ لیکن شادی کے بعد ہوا کیا ؟

    ویناملک نے بتایاکہ ”الحمدللہ، میں اپنے بچوں ابرام اور امل کیساتھ خوش ہوں،شوہر کیساتھ خلع ہوگئی،شادی ایک ایسا نازک رشتہ ہوتاہے اور میں ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مثال قائم کرناچاہتی تھی اور میں نے کی ، کیریئرکے عروج پر شادی کی اور شوہر کیلئے سب کچھ چھوڑدیا، جوایک لڑکی قربان کرسکتی ہے ، میں نے کیا۔

    پھر جو تلخیاں آئیں ، ایک وقت تک وہ سب لوگوں کے سامنے تھیں لیکن اس کے بعد کے معاملات کو میں کبھی میڈیا پر لے کر آنا نہیں چاہتی تھی‘۔

  • ماہرہ خان کی اپنے بھارتی مداح کو بڑی پیشکش کر دی

    لاہور ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بھارتی مداح کو سرحد پر بلاکر ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔حال ہی میں ماہرہ خان نے 71 ویں انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی، کانز میں شرکت کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور فیشن کے چرچے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی جاری ہیں جب کہ ماہرہ کے بھارتی دیوانوں کی جانب سے بھی انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ماہرہ کے ایک بھارتی مداح نے ان کے لئے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام شیئر کرایا ہے جس میں انہوں نے ماہرہ کے لئے اپنی دیوانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ خان کانز کے دوران آپ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں، میں نے اتوار کا پورا دن صرف آپ کی تصاویر دیکھ کر گزارا ہے۔ماہرہ خان نے اپنے مداح کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس ٹوئٹ کے جواب میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والے کو پاک بھارت سرحد پر بلاکر اسے گلے لگانے اور اس کے ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی۔ اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے اپنے دیوانے کو کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

  • مہابھارت‘‘ عامر اور سلمان خان کی 24 سال بعد پہلی فلم ہوگی

    ممبئی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) اگرچہ بولی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ اور دبنگ ہیرو سلمان خان ماضی میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، تاہم طویل عرصے وہ ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔لیکن اطلاعات ہیں کہ عامر خان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سلمان خان ان کے ساتھ آنے والی فلم میں کام کریں۔۔مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ آنے والی میگا بجٹ فلم’’ ’مہابھارت‘‘ میں ان کے ساتھ پہلی بار دپیکا پڈوکون، دوسری بار امیتابھ بچن اور دوسری بار سلمان خان کام کریں۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال اس فلم کی پروڈکشن کمپنی،، ہدایت کار اور پروڈیوسر کے حوالے سے کوئی خبر نہیں۔دکن کیرونیکل کے مطابق سلمان خان اور عامر خان کے انتہائی قریبی فلم ساز نے بتایا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ چاہتے ہیں کہ دبنگ ہیرو ’مہا بھارت‘ میں ’ بھگوان کرشنا‘ کا کردار ادا کریں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان بھی ’بھارت‘ کے نام سے ایک فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے، لیکن ان کی فلم کی کہانی ’ہندو مذہب‘ کے گرد نہیں گھومتی۔سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے، جس میں ان کے ساتھ پریانکا چوپڑا ایکشن میں نظر آئیں گی۔عامر خان کی فلم ’مہا بھارت‘ کی کہانی ہندو مذہب کے گرد گھومے گی، جس میں ’رام اور ‘راون‘ سمیت دیوی دروپدی کے کردار کو بھی دکھایا جائے گا۔پہلے اطلاعات تھیں کہ ’مہابھارت‘ میں ’ بھگوان کرشنا‘ کا کردار عامر خان خود نبھاتے نظر آئیں گے، جب کہ ’دروپدی‘ کا کردار نبھانے کے لیے انہوں نے دپیکا پڈوکون کو پیش کی ہے۔اب اطلاعات ہیں کہ عامر خان چاہتے ہیں کہ فلم میں ’بھگوان کرشنا‘ کا کردار سلمان خان ادا کریں۔اسی طرح عامر خان چاہتے ہیں کہ ’مہا بھارت‘ میں امیتابھ بچن ’دھری ترشترا‘ کا کردار ادا کریں۔اگر عامر خان کی خواہشات کے مطابق دپیکا پڈوکون اور سلمان خان ان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں تو یہ تینوں اداکاروں کی پہلی فلم ہوگی۔جب کہ عامر اور سلمان خان کی 24 سال بعد پہلی فلم ہوگی، اس سے قبل دونوں اداکار 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اسی طرح اگر امیتابھ بچن بھی ان کے ساتھ کام کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں تو یہ سلمان، عامر، امیتابھ اور دپیکا پڈوکون کی بھی ایک ساتھ پہلیفلم ہوگی۔عامر خان اور امیتابھ بچن اس وقت آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں، جو ان کی ایک ساتھ آنے والی پہلی فلم ہوگی۔جب کہ امیتابھ بچن، سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ ماضی میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور بھی ’مہا بھارت‘ کی داستان پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں، انہوں نے اس داستان پر شائع ہونے والے 2 ناولز کے مالکانہ حقوق بھی حاصل کر رکھے ہیں۔ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ’مہا بھارت‘ پر سونم کپور اور عامر خان مل کر کام کریں گے یا یہ دونوں الگ الگ فلمیں بنائیں گے۔

  • فلم اور سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

    لاہور( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) فلم اور سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ہنی شہزادی نے ایک تقریب میں اعلان کیاکہ وہ اب پی ٹی آئی کی سپورٹر اور ووٹرہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی لاہور کی تقریر نے مجھے بے حد متاثرکیاان کا ویڑن صاف ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔میں بحیثیت پاکستانی انہیں ہر طرح کی سپورٹ کروں گی۔ہنی شہزادی کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی اے قربان فاطمہ سے ان کا قریبی تعلق ہے جنہوں نے مجھے قائل کیا اور چودھری سرور کے ساتھ ملاوایا تو میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں پی ٹی آئی کے ساتھ کام کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے کلچرل ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی تو میں احسن طریقے سے نبھائوں گی۔

  • میشا شفیع نے علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا

    کراچی ۔( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ): پاکستان کی گلوکارہ ، اداکارہ و ماڈل میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر کے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔ علی ظفر کے قانونی نوٹس کے جواب میں میشا شفیع نے بھی ان کو ایک نوٹس بھجوادیا ، یہ نوٹس میشا شفیع کیوکلا ٹیم کی جانب سے علی ظفر کو بھجوایا گیا۔نوٹس کے جواب میں کہا گیا کہ علی ظفر پرعائد کیے جانے والے تمام الزامات درست ہیں،الزامات کے پیچھے کسی قسم کی کوئی سازش نہیں ہے۔میشا شفیع نے نوٹس کے جواب میں کہا کہ علی ظفر نے مجھے کام کے دوران ہراساں کیا۔ نوٹس میں مزید کہا گیاکہ علی ظفر غلطیوں کا اعتراف کر کے لیگل نوٹس واپس لیں اور معافی مانگیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ، ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستانی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں میشا شفیع نے بتایا کہ کس طرح ان کے ساتھ کام کرنے والے گلوکار علی ظفر نے انہیں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ سب اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ اب میرا ضمیر مجھے خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ میں ایسے معاملات پر خاموشی کے کلچر کو توڑنا چاہتی ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر ایسا مجھ جیسی خاتون کے ساتھ ہو سکتاہے تو انڈسٹری میں آنے والی اور آنے کی خواہش رکھنے والی کسی بھی خاتون کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ اس معاملت پر بولنا مشکل ہے لیکن خاموش رہنا کسی طور درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جنسی ہراسگی کا سامنا ایک خوبرو اور جوان لڑکی ہونے پر نہیں کیاگیا بلکہ مجھے اس سب کا سامنا تب کرنا پڑا جب میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اُٹھاتی ہوں، جب میں دو بچوں کی والدہ ہوں۔میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تو علی ظفر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے قانونی راستی اپنانے کا اعلان کیا ۔ دونوں گلوکاروں نے ایک دوسرے کے خلاف اس معاملے پر قانونی جنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ علی ظفر نے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کو ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا جس کے لیے میشا شفیع نے اپنی قانونی ٹیم کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے مقرر کیا تھا۔

  • گلوکار عدنان سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کے ایئر پورٹ پر امیگریشن عملے نے اٴْن کو ’بھارتی کتا‘ کہا

    ممبئی(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) گلوکار عدنان سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کے ایئر پورٹ پر امیگریشن عملے نے اٴْن کے عملے کو ’بھارتی کتا‘ کہا ہے۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں لائف کنسرٹ کے بعد واپسی پر ایئر پورٹ پر پہنچنے پر وہاں موجود امیگریشن حکام کی جانب سے اٴْن کے عملے کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی گئی بلکہ انہیں ’’ بھارتی کتا ‘‘ بھی کہا گیا جب کہ کویت میں بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔عدنان سمیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی سفارتخانے کو مخاطب کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آپ کے شہر میں محبت کے ساتھ آئے تھے اور وہاں ہمارے بھارتی بھائیوں نے ہمیں گلے بھی لگایا لیکن آپ کی جانب سے کوئی حمایت نہیں کی گئی حتیٰ کہ کویتی ایئر پورٹ کے امیگریشن نے بغیر کسی وجہ میرے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں بھارتی کتا کہا اس کے باوجود آپ لوگ نے کچھ نہیں کیا۔عدنان سمیع نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ہوئے اس واقعے پر سشما سوراج سے بھی رابطہ کیا گیا اور انہوں نے واقعے کا نوٹس لیا جس پر میں اٴْن کا شکر گزار ہوں۔

  • میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات ،ٹی وی انڈسٹری کے مشہور میزبان وقار ذکا بھی میدان مین آ گئے

    کراچی  (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو): اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکارعلی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تو کئی اور خواتین بھی میدان میں آگئیں اور علی ظفر سے متعلق کئی انکشافات کیے ۔ تاہم اب ٹی وی انڈسٹری کے مشہور میزبان وقار ذکا بھی میدان مین آ گئے ہیں۔ وقار ذکا نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جب تک لڑکی کو اچھا لگتا ہے تو یہ سب ٹھیک ہے ، جب لڑکی کا مود نہ ہو تو وہی بات جنسی ہراسگی بن جاتی ہے۔اگر لڑکی کسی لڑکے سے نمبر مانگے تو وہ بس ایسے ہی مذاق میں، اگر لڑکا نمبر مانگ لے تو اسے ٹھرکی پن قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے میشا شفیع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سب مشہور ہونے کے لیے نہیں کیا تو سب سے پہلے میڈم آپ کو عدالت جانا چاہئیے تھا، آپ نے سوشل میڈیا کا ہی انتخاب کیوں کیا؟

  • نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے

    لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو ) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے، ماضی کی سپر ہٹ فلمیں اور ٹی وی ڈرامہ کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ انکے موضوعات انتہائی عمدہ اور معیاری تھے اور ان پر کام کرنے والے افراد بڑے صلاحیت اور پروفیشنل لوگ تھے اسی وجہ سے وہ فلمیں آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، اب فلمسازوں کا کام ہے کہ وہ عوام کے ذہن اور زوق کے مطابق فلمیں بنائیں تاکہ ناراض فلم بینوں کو دوبارہ سینما گھروں میں واپس لایا جا سکے اور فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے

  • گلوکارعلی ظفرپراداکارہ میشا شفیع کے الزامات کیخلاف والدہ ڈاکٹر کنول میدان میں آگئیں

    لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو ) گلوکارعلی ظفرپراداکارہ میشا شفیع کے الزامات کیخلاف والدہ ڈاکٹر کنول میدان میں آگئیں۔ علی ظفر کی والدہ نے خبردار کیا ہے کہ اب بات صرف قانونی طریقے سے کی جائے گی،عورت کی طرح مرد کی بھی عزت ہوتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر کنول نے اپنے بیٹے علی ظفر پرلگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پراس معاملے پربات نہیں کرنا چاہتی اب بات قانون کی زبان میں ہی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس بات کو ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ عورت اور مرد دونوں کی عزت محترم ہوتی ہے۔ مرد کی بھی فیملی ہوتی ہے۔ واضح رہے گلوکارہ میشا شفیع نے اپنی ایک ٹویٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ علی ظفر نے انہیں کئی بار جنسی طور پرہراساں کیا۔ایسےواقعات ان کے ساتھ ہوسکتے ہیں تو انڈسٹری میں کسی بھی لڑکی کواس کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

  • سارہ علی خان میں صر ف ان 3 اداکارو ں کیسا تھ کام کر نا چا ہتی ہو ں

    ممبئی  (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی نوجوان بیٹی سارہ علی خان جلد ہی فلمی اسکرین پر ایکشن میں نظر آئیں گی۔اگرچہ ان سے متعلق خبر تھی کہ ان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ ہوگی، تاہم اس فلم کی پروڈکشن کمپنی اور ہدایت کار کے درمیان تنازعات کے بعد اب ممکنہ طور پر سارہ علی خان کی پہلی فلم ’سمبا‘ ہوگی۔ایکشن مصالحہ فلم’سمبا‘ رواں برس دسمبر میں ریلیز کردی جائے گی، جس میں اہم کردار رنویر سنگھ ادا کرتے نظر آئیں گے۔پہلی فلم ہی رنویر سنگھ کے ساتھ کرنے والی سارہ علی خان کے حوالے ’سمبا‘ کے ہدایت روہت شیٹھی نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں کام کرنے کے لیے انہوں نے ان سے رابطہ کیا تھا۔

    بھارتی نشریاتی ادارے ’مڈ ڈے‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں روہت شیٹھی نے انکشاف کیا کہ سارہ علی خان نے جب ان سے پہلی ملاقات کی تو اسی دوران ہی انہوں نے ہدایت کار سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔روہت شیٹھی نے سارہ علی خان کی آنے والی فلم ’سمبا‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں رنویر سنگھ جیسے نوجوان اور کریزی اداکار کے ساتھ سارہ علی خان کو کاسٹ کرنا بہترین فیصلہ ہے۔روہت شیٹھی نے کہا کہ سارہ علی خان ہیں ہی مصالحہ فلموں کے لیے اور وہ ’سمبا‘ میں بہتری اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارہ علی خان نوجوان ہیں، ان کا کیریئر بہت ہی شاندار ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 مارچ کو ’سمبا‘ کے پروڈیوسر کرن جوہر نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سارہ علی خان ان کی آنے والی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔اس سے قبل اس فلم کے لیے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور سمیت دیگر اداکاراؤں کے نام لیے جاتے رہے تھے۔سارہ علی خان نے فلمی کیریئر شروع کرنے سے قبل ہی ایک انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ صرف بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ صرف ہریتھک روشن، شاہد کپور اور رنویر سنگھ جیسے اداکاروں کی ہیروئن بنیں۔علاوہ ازیں یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ ممکنہ طور پر سارہ علی خان ہریتھک روشن کی آنے والی بائیوگرافی فلم ’سپر تھرٹی‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔دوسری جانب عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں بھی سارہ علی خان کو عرفان خان کی بیٹی کے کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔