دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

شمالی کوریا کے ساتھ اس وقت مذاکرات نہیں ہوسکتے, پیش کش کے ایک روز بعد ہی امریکا پیچھے ہٹ گیا
تاریخ :   14-12-2017

ائٹ ہاؤس (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) کے ایک اعلیٰ اہلکار نے واضح کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے اپنا رویہ بہتر کرنے تک اس کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار کا یہ بیان وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ کسی بھی وقت اور بغیر کسی پیشگی شرط کے بات چیت شروع کرنے پر تیار ہے۔

وہائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بدھ کی شب خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات کے پیشِ نظر یہ واضح ہے کہ اس کے ساتھ مذاکرات کا یہ وقت مناسب نہیں۔

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ پوری ٹرمپ انتظامیہ کا یہ موقف ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ اس وقت تک کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوسکتی جب تک پیانگ یانگ حکومت اپنے رویے میں بنیادی تبدیلیاں نہیں لاتی۔

اہلکار نے کہا کہ سیکریٹری ٹلرسن خود یہ کہہ چکے ہیں کہ رویے میں بہتری کی ایک علامت مزید کسی جوہری یا میزائل تجربے کا نہ کرنا بھی ہے لیکن صرف اتنا ہی کافی نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار کے موقف کے برعکس ریکس ٹلرسن نے واضح طور پر کہا تھا کہ شمالی کوریا جس وقت چاہے امریکہ اس سے بغیر کسی پیشگی شرط کے بات کرنے کو تیار ہے۔

منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں واقع تھنک ٹینک ‘اٹلانٹک کونسل’ میں خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ٹلرسن نے مذاکرات سے قبل میزائل یا جوہری تجربات روکنے کی شرط کا ذکر نہیں کیا تھا تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ نتیجہ خیز بات چیت کے لیے “خاموشی کے وقفے” کی ضرورت ہوگی۔

سیکریٹری ٹلرسن نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے مذاکراتی عمل کے دوران کوئی مزید میزائل تجربہ کیا تو بات چیت کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا یہ بیان بظاہر ٹرمپ حکومت کی اس پالیسی کے برخلاف تھا جس کے تحت وہ شمالی کوریا سے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے قبل پیانگ یانگ کی جانب سے تمام جوہری اور میزائل تجربات روکنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس حکام نے اس بات کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا ہے کہ سیکریٹری ٹلرسن نے شمالی کوریا کو مذاکرات کی یہ پیشکش صدر ٹرمپ کی مرضی اور منظوری سے دی ہے۔

شمالی کوریا کے خلاف صدر ٹرمپ کا مؤقف اپنے وزیرِ خارجہ کی بہ نسبت انتہائی سخت رہا ہے اور وہ شمالی کوریا پر “آگ و خون کی بارش” برسانے جیسی دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں۔

اس کے برعکس ریکس ٹلرسن شمالی کوریا پر نسبتاً نرم لہجے میں تنقید کرتے آئے ہیں اور وہ ماضی میں بھی کئی بار شمالی کوریا کے ساتھ تنازعات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔

لیکن ٹلرسن کی جانب سے شمالی کوریا کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کی پیشکش ایک نئی بات ہے جو بظاہر ٹرمپ انتظامیہ کے ماضی کے موقف سے متصادم ہے۔

ماضی میں صدر ٹرمپ اور ریکس ٹلرسن کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہی ہیں جب کہ گزشتہ ماہ ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ صدر ٹرمپ وزیرِ خارجہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرخارجہ خواجہ آصف آج لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے
عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی ایف آئی درج کرانے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »